Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرکٹ کی تاریخٍ


برصغیر میں رہنے والے افراد میں شائید ہی کوئی ایسافرد  ہوگا جسے کرکٹ کا جنون نہ ہو۔  کرکٹ ان ملکوں میں بہت

 مقبول ہے جہاں تاج برطانیہ کی حکومت رہی  ہے ۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کرکٹ کب کیسے اور کہاں شروع ہوئی۔

کہا جاتاہے کہ کرکٹ  کا آغاز نارمن اور سیکسن کے زمانے سے ہوا۔اس زمانے میں   انگلینڈ کے جنوب مشرقی علاقے

 ویلڈ  میں بچے لکڑی کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔ کرکٹ کے حوالے سے پہلا ریفرنس  1611 سے ملتا ہے

 اور اسی سال ڈکشنری میں یہ طے کیا گیا کہ کرکٹ لڑکوں کا کھیل ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آغاز میں کرکٹ ایک

 ایسا کھیل تھا جس میں کھلاڑی گیند کو  چھڑی کے ساتھ ہدف تک  پہنچنے سے روکتا تھا۔

سترہویں صدی کے وسط میں گاؤں کی سطح پر ٹیموں کی تشکیل شروع ہوئی جسے کاؤنٹی کہا جاتا ہے۔اور یہ اصطلاح آج 

تک استعمال ہوتی ہے۔

1744 میں کرکٹ کے لئے قوانین بنانے کا آغاز ہوا  ۔اسکے بعد 1774 میں مزید ترامیم کی گئی جس میں ایل بی ڈبلیو،  

مڈل اور تھرڈ سٹمپ اور  بلے کے چوڑائی طے کی گئی۔ کرکٹ کے حوالے سے  قوانین کوڈز سٹار اینڈ گارٹر کلب نے تیار کئے 

جنہوں نے  1787 میں میریلیبون کرکٹ کلب کی بنیاد رکھی اور تب سے اب تک یہ کلب کرکٹ قوانین کا

کسٹوڈین ہے اور تب سے آج تک کرکٹ کے قوانین میں ترامیم کو مرکز رہا ہے۔ 

1760 تک باؤلر گیند کو زمین پر پھینکتا تھا اور بیٹسمین  ہاکی نما سٹک کے ساتھ اسکو ہٹ کرتا تھا۔ 1760 کے بعد باؤلر ز

نے گیند کو اچھال کر پھنکنا شروع  کر دیا اور ہاکی نما سٹک کی جگہ  بلے نے لے لی۔ ہمبلڈن کلب  تیس سال تک کرکٹ کا

 مرکز رہا اور  1787 تک  جب میریلیبون کرکٹ کلب کی بنیاد پڑی اور لارڈز  کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر ہوئی اور اس 

گراؤنڈ کو آج بھی کرکٹ کی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔

اس کے بعد کرکٹ روز بروز ترقی کرتا گیا اور کرکٹ  کا کھیل شمالی امریکہ سے ہوتو ہوا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بر

 صغیر تک پہنچ گیا اور یہ سب علاقے  تاج برطانیہ کی کالونی رہے اور آج کرکٹ  دنیا کے 105 ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments