Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرونا وائرس کا سپرے سے علاج

کرونا وائرس نے پوری دنیا کی عوام اور معیشت کو بری طرض متاثر کیا ہے ۔ تمام ممالک کے کروڑوں  لوگ نہ صرف 

اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ لاکھوں لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دنیا کی بہت سی کمپنیاں دیوالیہ

 ہو گئی ہیں اور کروڑوں لو گ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ کرونا کے علاج اور تدارک کو لے کر پوری دنیا کے سائنسدان

 اپنی پوری کوشش میں مصروف ہیں کہ جلد از جلد کرونا وائرس کا علاج اور ویکسین کو  ایجاد کرنے میں مصروف ہیں

دنیا کے بہت سے ممالک ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور ہر ملک کی خواہش  ہے کی وہ سب سے پہلے ویکسین 

بنائے اور سب پر سبقت لے جائے اور اس کوشش میں بہت سے ممالک کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو نے ایک ایسا مالیکویل تیار کیا ہےجو کرونا سے بچاو

میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اسکو ایک سپرے کے زریعے ناک میں ڈال کرلوگوں کو کرونا کے اثرات سے بچا

سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سپرے جسم پر اثر انداز ہونے کی بجائے براہ راسط وائرس پر اثر انداز ہو گا اور 

مریض کو وائرس کے اثرات سے بچائے گا۔ اس سپرے کی جلد ہی کلینیکل ٹرائل شروع کی جائے گی اور کامیابی کی

  صورت میں  مریضوں کے لئے دستیاب ہوگا۔

 
دنیا میں کرونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لئے بہت سی ویکسین پر کام ہو رہا ہے جو  کی نئے سال کی شروع میں
 
عوام کے لئے دستیاب ہونگی اور کہا جا سکتا ہے کہ آنے والا سال کرونا وائرس کے علاج اور تدارک کے لئے ایک بہتر
 
 سال ہوگا۔ سائنسدان کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں اور ایسے آلے تیار کرنے میں مصروف ہیں
 
 جن سےچند لمحوں میں کرونا وائرس کے مریض کی تشخیص ہو سکےگی اور اس سے بیرون ملک سفر کرنے والے
 
مسافروں کی سکریننگ میں آسانی ہوگی ۔

     

Post a Comment

0 Comments