گزشتہ چند دنوں سے واٹس ایپ کی پرائیوسی کو لے کر لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں اور سگنل اور ٹیلیگرام انسٹال
کر رہے ہیں۔ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے جس کے مطابق
لوگوں کے زاتی پیغامات اور تصاویر اور دیگر ڈیٹا کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ واٹس ایپ کی وضاحت کے چیدہ نکات یہ
ہیں
وٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں
- واٹس ایپ اور فیس بک "آپ کے نجی پیغامات اور تصاویر نہ دیکھ سکتے اور نہ ہی آپ کی کالز سن سکتے
ہیں۔
- ذاتی پیغامات انکرپشن کے ذریعہ محفوظ ہیں اور اسی طرح جاری رہیں گے واٹس ایپ کال اور میسج
ریکارڈز محفوظ نہیں رکھتا۔
- واٹس ایپ آپکی لوکیشن کو بھی محفوظ نہیں کرتا۔
- واٹس ایپ آپ کے کنٹکٹ لسٹ بھی کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرتا۔
- گروپوں کے کسی بھی ڈیٹا کو فیس بک کے ساتھ اشتہاری مقاصد کے لئے شیئر نہیں کیا جائے گا ا لہذا
اگر آپ کسی آفس یا اسکول گروپ کے ممبر ہیں تو ، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں کیونکہ آپ کے
پیغامات محفوظ ہیں۔
0 Comments