پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا اقوام متحدہ کے جھنڈٹے
تلے امن کا قیام۔ پاک فوج نے ہر جگی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔پاک فوج محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے اور ملکی
دفاع کے لئے ہر دم تیار اور پر عظم ہے۔
گلوبل فائر پاورنامی تنظیم نے سال دو ہزار اکیس کے لئے طاقتور ترین فوج کی درجہ بندی شائع کی ہے ۔ جس کے
مطابق پاکستانی فوج گذشتہ سال کی نسبت پانچ درجے ترقی کرکے دسویں نمبر پر آ گئی ہے جس سے ظاہر ہے کہ
گذشتہ سال میں پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔
گلوبل فائر پاورنامی تنظنیم پچا س سے زیادہ انفردی خصوصیات کی جانچ اور انکو طے شدہ فارمولے سے پاور انڈیکس
نکالتی ہے اور پاکستان کا پاور انڈیک0.2083 ہے۔ درجہ مندی کے مطابق پہلے نمبر پر امریکی افواج ہیں ۔ اور چائنہ
۔ تیسرے نمبر پر جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے
اس درجہ بندی کو مرتب کرتے ہوئے گلوبل فائر نامی کمپنی بہت سے عوامل کا جائزہ لیتی ہے جس میں فوج کی افرادی
قوت اور انکی پیشہ ورانی تربیت اور انکے پاس موجود اسلحہ کا معیار اور صلاحیت اور ان پر خرچ ہونے والے بجٹ سے
لے کر انکی جنگ کے لئے عملی تیاری کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔
الحمد اللہ پچھلے چند سالوں میں پاک فوج نے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی اور بہت سے چیلنجز کو انتہائی مہارت کے
ساتھ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر ہونے والے بہت سے فوجی مقابلوں میں پاک فوج کے جوانوں نے شاندار خدمات کا مظاہرہ
کرتےہوئے بہت سے پوزیشنز بھی حاصل کی ہیں اور ملک و قوم کا نام بلند کیا ہے۔
پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
0 Comments