پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹریفک قوانین کا بے دریخ استحصال کیا جاتا ہے اور قوانین کے
ہونے کے باوجود لوگ ان قوانین کی پاسداری نہیں کرتے جو ٹریفک کے مسائل اور حادثوں کا سبب بنتے ہیں اور
بہت سےلوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اوراپنی قیمتی گاڑیوں کا نقصان کرتے ہیں۔ تین دہائی پہلے پاکستان
میں جی ٹی روڈ ہوتی تھی اور لمبے سفر کے لئے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور پرانی بسیں ہوتی تھیں پھر انیس سو چھیانوے میں
مسلم لیگ کی حکومت نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پراجیکٹ کا آغاز کیا اور تیز رفتار کام سے دو سال میں اس
منصوبے کو مکمل کیا اور لاہور اسلام آباد موٹر وے پہاڑوں کو کاٹ کر ایک انتہای خوبصورت شاہراہ بنائی گئی ہے۔
انیس نو اٹھانوےمیں جب موٹر وے کا افتتاح کیا گیا تو اس وقت موٹر وے پر مسافروں کی حفاظت کے لئے ایک نئی
انٹرنیشنل معیار کی پولیس سروس کی بنیاد رکھی گئی جسے موٹر وے پولیس کہا جاتا ہے۔ اپنی کارکردگی اور پیشہ ورانہ
صلاحیتوں کے باعث اس پولیس سروس کو نہ صرف عزت سے دیکھا جاتا ہے بلکہ موٹر وے پر حادثات اور جرائم کی
شرح بھی بہت کم ہے۔ اور کسی ہنگامی صورتحال میں پولیس چند منٹوں میں متاثرہ شخص تک پہنچ جاتی ہے۔
نیشنل ہائی وے کی نسبت لوگ موٹر وے پر سفر کو ترجیع دیتے ہیں۔ اس وقت ملک میں بہت سی موٹر ویز لا جال بچھا
ہے اوروہاں موٹروے پولیس تعینات ہے پر حکومت نے اس بار ایک نیا تجربہ کیا ہے اورآٹومیٹک سسٹم کا آغاز
کیا ہے۔ اس لئےموٹر وے پر سفر کرنے والے ہو جائیں ہوشیار کیونکہ حکومت نے موٹروے پرجدید ترین انٹیلی
جنس سسٹم نصب کردیا ہے۔ فی الحال یہ سسٹم موٹر وے ایم پانچ ملتان سکھر موٹر وے پر نصب کیا گیا ہے اور
سفر کرنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ موٹر وے پر نصب یہ جدید تریں سسٹم موٹر وے پر ٹریفک قوانین کو
خودکار نظام کے تحت مانیٹر کرے گا اور اوور سپیڈنگ اوردیگر خلاف ورزی پرچالان ایشو کرے گا۔
ملتان سکھر موٹر وے کا کچھ عرصہ پہلے افتتاح کیا گیا اورفی الحال یہ خود کار تجرباتی سسٹم تجرباتی طور پر موٹر وےایم
فائیو ملتان سکھر سیکشن پر نصب کیا گیا ہے۔ موٹر وے کے اس سیکشن پر سروس ایریا مسجد فیول اسٹیشن اور دوسری
سہولیات کے لئے بھی کام جاری ہے۔ موٹر وے کے اس سیکشن سے لاہور اور کراچی اور ملک کےدوسرے شہروں
میں سفر بہت آسان ہو گیا ہے اورلاہورکراچی کےدرمیان سفرچند گھنٹوں کارہ گیا ہے۔
ملک میں موٹر ویز پر مزید کام جاری ہے اور عنقریب سی پیک کے تحت پورا ملک موٹر ویز کے زریعے آپس میں جڑ
جائے گا اور اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
برصغیر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے پاس عالمی معیار کے موٹر ویز موجود ہیں اور باہر سے آنے والے لوگ
اس پر سفر کر کے تعریف کیے بنا نہیں رہتے۔ پاکستان کے موٹر ویز کے سروس ایریاز پر نیشنل اور انٹرنیشنل
رسٹورنٹس کی تمام چین موجود ہوتی ہیں اور کھانے کا معیار بھی اعلی ہوتا ہے۔ ایک صاف ستھرے اور محفوظ ماحول
میں مسافر آرام کر سکتے ہیں۔ دعا ہے کی پاکستان اسی طرح دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے آمین۔
0 Comments