دنیا میں لمبا قد وجاہت اور خوبصورتی کی علامت اور ایک خوبی سمجھا جاتا ہے ۔دنیا کے مختلف براعظم میں رہنے والے
کوئی پست قامت ہے تو کہیں لوگوں کا قد بہت لمبا ہے۔ کہیں بال کالے اورگھنگریالے ہیں تو کہیں گولڈن بال ہیں۔
کہیں ناک چپٹی ہے اور آنکھیں چھوٹی ہیں۔ لوگ شکل و صورت قد اور جسمانی لحاظ سے مختلف ہیں۔ کوئی گورا ہے تو
کوئی کالا ہے ۔ مختلف عوامل جیسے اس علاقے میں رہنے والی قوم کی نسل اور موسم اور آب ہ ہوا اور ماحول انسانوں
کے صحت جسامت اور قدو قامت پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا جائے تو ٹھنڈے اور پہاڑی
علاقوں میں رہنے والے گورے رنگ کے اور اچھے قدوقامت کے ہوتے ہیں جبکہ گرم اور صحرائی علاقوں میں
رہنے والے لوگ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔
اگرچہ دنیا میں ہر جگہ ہر قدوقامت کے پست قامت اور طویل قامت افراد موجود ہوتے ہیں ، تاہم ، انڈونیشیا میں
دنیا کے پستہ قامت افراد رہتے ہیں ۔ ایک تحقیق کے مطابق دونوں صنفوں کو مدنظر رکھیں تو اوسطا بالغ 5 افراد
کا قد فٹ ، 1.8 انچ کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ بولیویا میں لوگ کا اوسطا قد 5 فٹ ، 2.4 انچ ہے۔ سب سے قد آور
افراد ہالینڈ میں رہتے ہیں ، جہاں اوسطا قد کی اونچائی 6 فٹ ہے۔
پاکستان میں لوگوں کا اوسط قد 5 فٹ ، 5.5 انچ ہے۔انڈیا میں میں لوگوں کا اوسط قد 5 فٹ ، 3.9 انچ ہے۔ جبکہ
امریکہ میں لوگوں کا اوسط قد 5 فٹ ، 9.1 انچ ہے. جاپان میں رہنے والے لوگوں کا اوسط قد 5 فٹ ، 5.1 انچ ہے
ایشیائی ممالک میں زیادہ طویل قامت لوگ نہیں پائے جاتے اور یورپی ممالک میں لوگوں طویل قامت ہیں جبکہ
افریقہ میں رہنےوالے بھی دوسرے ممالک کی نسبت طویل قامت ہیں۔ طویل قامتی کے حساب سے دنیا کے
ٹاپ پانچ ممالک میں پہلے نمبر پر ہالینڈجہاں لوگوں کے اوسط قد کی اونچائی 6 فٹ ہے۔ دوسرے نمبر پر لٹویا جہاں
اوسط قد کی اونچائی 5 فٹ ، 5.1 انچ ہے۔ تیسرے نمبر پر اسٹونیا ہے جہاں ا وسط قد کی اونچائی 5 فٹ ، 8.9 انچ
ہے۔ڈنمارک کی چوتھی پوزیشن ہے اور یہاں اوسط قد کی اونچائی 5 فٹ ، 8.8 انچ ہے اور چیک ریپبلک پانچویں نمبر
پر ہے جہاں اوسط قد کی اونچائی 5 فٹ ، 8.61 انچ ہے ۔
اور اس لحاظ سے اگر تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ دنیا میں یورپین ممالک کے لوگ زیادہ طویل قامت ہیں جسکی
مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں غزا اورآب و ہوا اور موسمی حالات اور جینیاتی نظام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
0 Comments