Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سب سے بہترین کرونا وائرس ویکسین

  

دو ہزار انیس میں چائنہ کے شہر وہان سے شروع ہونے والی وبا کرونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بڑے 

بڑے ترقی یافتہ ممالک کے صحت کے نظام جواب دے گئے ہیں۔ اور کروڑں لوگ اس وبا کا شکار ہو کر لاکھوں لوگ

 اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 سائنسدانوں کے مطابق اس وبا سے بچنے کا واحد حل پرہیز اور ویکسین ہے۔ اس وقت بہت سے ممالک نے ویکسین 

تیار کرے کے انکے ٹرائل فائنل کر لئے ہیں اور امریکہ اور برطانیہ میں طبی عملے کو کرونا ویکسین کی فراہمی شروع 

ہو گئی ہے۔ اس وقت چار ویکسین دستیا ب ہیں جن میں امریکہ کی موڈرینا، برطانیہ کی آکسفور آسٹرازینکا۔ روس کی

 سپونتک اور چائنہ کی سائنو فارم ہے۔ ریسرچ ارر معلومات کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ آسٹرا زینیکا قیمت اور

 معیار کے حساب سے سب سے اچھی ویکسین ہے۔

فائزر بائیو ٹیک ٹیک کوویڈ 19۔ اس ویکسین کی شرح افادیت 95٪ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقریبا 95٪ لوگ

 جن کو ویکسین ملتی ہے وہ  ملتی ہے وہ کرونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہتے ہیں۔

یہ ویکسین برطانیہ نے بنائی ہے اور سولہ سال سے زائد افراد کے لئے قابل استعمال ہے۔ اسکے اکیس دن کے وقفے 

سے دو انجکشن ضروی ہیںَ

برطانیہ اور پاکستان سمیت بہت سے ممالک نے اس ویکیسن کے  ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے اور وبا سے

   نجات میں یہ ویکسین ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

حکومت پاکستان نے ہنگامی طور پر  برطانیہ کی آکسفور آسٹرازینکا۔ روس کی سپونتک اور چائنہ کی سائنو فارم ویکسین 

کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ عنقریب پاکستان میں عوام کو فری کرونا ویکسین کی فراہمی شروع کر دی جائے 

گی۔ سب سے پہلے طبی عملے کو اور اس کے بعد ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو اور اسی طرح ترتیب سے تمام 

عوام کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ابھی ویکسین پر امیر ممالک کی اجارہ داری ہے  اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  نے

بھی اس حوالے سے تنبیع کی ہے کہ جب تک بلا تفریق تمام لوگوں کو ویکسین نہیں فراہم کی جائے گی وبا سے 

چھٹکارا نہیں پایا جا سکے گا۔


Post a Comment

0 Comments