Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام


دنیا کے ہر ملک اور معاشرے میں اپنے لوگ بچوں کے اچھے نام رکھنے میں دلچسپی لیتے ہیں اور بچہ پیدا ہونے سے پہلےہی اسکے نام کا انتخاب کر لیا جاتا

 ہے اور کئی ممالک میں تو نام رکھنے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔بہت سے کتابیں اور ویب سائٹس بھی موجود ہیں جو کہ بچوں کے نام

 رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ نام رکھتےہوئےنام کی خوبصورتی اور اسکا مطلب اور اسکا اپنے مذہب کے ساتھ تعلق اور رجحانات کا بھی خیال رکھا

 جاتا ہے۔جیسے اگر کوئی نام کسی ڈرامے یا فلم میں مشہور ہوا ہو تو اس دوران پیدا ہونے والے بچوں کا وہی نام رکھا جاتا ہے۔ 

کولمبیا انسائیکلوپیڈیا (2000) کے چھٹے ایڈیشن کے مطابق ، محمد دنیا میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور  رکھا جانے والا نام ہے اور مسلمانوں کی اکثریت 

اپنے پیارے نبی  محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے محمد نام رکھنے کو سعادت سمجھتے ہیں اوراعزاز سمجھتے ہیں ایک اندازے کے مطابق دنیا کے پندرہ 

کروڑ سے زیادہ افراد کا نام محمد ہے۔

ایشیا عرب اور افریقہ میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان ممالک میں محمد اور احمد نام دوسرے ناموںکے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور چونکہ 

مسلمانوں کی اس نام کے ساتھ بہت عقیدت ہے اس لئے اس نام کو استعمال کرنا باعث برکت سمجھا جاتا ہے۔ محمد ایک عربی مسلم نام ہے اور اسکا

 مطلب ہے تعریف کیا ہوا۔

 محمد کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک میں احمد نام بھی بہت مشہور ہے اور یہ نام بھی پیارے نبی  محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے ہے اور احمد نام اکثر

 ناموں کا حصہ ہےاور لوگ نام کے ساتھ احمد لگانا بھی باعث شرف اورباعث سعادت 

سمجھتے ہیں۔ لڑکیوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ نام آمنہ اور عائشہ ہیں اور ناموں کی نسبت بھی پیارے نبی  محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ  ہے۔ دیگر

 مشہور ناموں میں عالیہ اور فاطمہ ہیں۔


Post a Comment

1 Comments