ہم روازنہ اپنے ارد گرد بہت سی چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور یہ سب ہماری روٹین کا حصہ ہوتا ہے پر ہم کبھی اس
چیز کی حقیقت کے بارے میں نہیں سوچتے اور ایسا ہی ایک بہت ہی سادہ سا سوال ہے کہ آسمان نیلا کیوں دکھائی دیتا
ہے۔ یہ سوال جتنا سادہ ہے اسکا جواب اتنا سیدھا نہیں
ہے۔ چلیں آپ کو اس سادہ سے سوال کا سادہ سا جواب دیتے ہیں۔ سورج کی روشنی جو ہمیں سفید نظر آتی ہے در
حقیقت سات رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے جو اکثر بارش کے بعد قوس وقزح کی صورت میں نظر بھی آتی ہے۔
یہ ساتوں رنگ مختلف ویو لینتھ کے ساتھ متحرک ہوتے ہیں۔ اور یہ ویو لینتھ ہر رنگ کے لئے مختلف ہوتی ہے۔ لال
رنگ کی ویو لینتھ سب سے زیادہ اور نیلے اور جامنی رنگ کی ویو لینتھ سب سے کم ہوتی ہے۔
سورج کی روشنی ہم تک پہنچنے کے لئے فضا میں موجود گیسوں سے ہو کرگزرتی ہے۔ زیادہ ویو لینتھ والی رنگ
کی شعائیں فضا میں موجود گیسوں میں سے آرام سےگزرجاتی ہیں جبکہ نیلا اور جامنی رنگ گزر نہیں
پاتے اور گیسوں کے ساتھ ٹکراتے ہیں اور پھیلتے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں فضا اور آسمان نیلا نظر آنا
شروع ہو جاتا ہے۔
0 Comments