طلبا کے لیے ایک اہم خبر۔ اب پاس ہونے کے لئے33 نہیں بلکہ 40فیصد نمبر چاہئے ہونگے۔ وفاقی نظامت
تعلیمات اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے پاس ہونے کے لئے 40 فیصد نمبر ہونا ضروری ہونگے اسکے
علاوہ امتحان میں بیٹھنے کے لئے طالب علم کی حاضری فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے۔علاوہ ازیں دو مضمون میں فیل
ہونے والا فیل تصور ہوگا۔نئی پالیسی کا نفاذ 2021کے امتحانات سے ہوگا اور فی الحال یہ پالیسی اسلام آباد کے
تعلیمی اداروں کے لئے ہے۔
حکومت پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم اور یکساں نصاب پر کام کر رہی ہے جو جلد ہی ملک میں نافذ کر دیا
جائے گا۔
0 Comments