سینٹ الیکشن کے لئے جوٹ توڑ اپنے عروج پر ہے اور کل کا سینٹ الیکشن اپوزیش اور حکومت کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اسلام آباد کی سینٹ کی سیٹ کو لے کردونوں دھڑوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس حوالے سےیوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کےبیٹے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے سے دونوں طرف سے توپوں کے رخ کھول دیئے گئے ہیں۔
حکوتی ترجمانوں کے مطابق ویڈیو میں ووٹ خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت کے ناراض ارکان اگر ہم سے رابطہ کر رہے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے۔
اپوزیشن کا بیانیہ یہ ہے کہ اگر وہ یہ سیٹ جیت گئے تو علامتی طور پر حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت اس وقت الیکشن جیتنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔
0 Comments