Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انسانی دل کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے۔

دل انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے اور اس میں زرا سی خرابی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ آئیے آپکو دل کے

 بارے میں چند دلچسپ حقائق سے آگاہ کریں جو آپ پہلے نہیں جانتے ہونگے۔ 

 

نمبر1۔ دل ٹوٹ بھی سکتا ہے اور ہر انسان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ اسے بروکن ہارٹ سنڈروم کہا جاتا ہے اور اسے 

دل کے دورے کی طرح کی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہارٹ اٹیک دل کی بیماری سے ہوتا ہے اور ہارٹ

 بروکن سنڈروم  کسی جذباتی یا جسمانی دباؤ کے باعث  تناؤ سےپیدا ہونے والےہارمون کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ٹوٹے ہوئے دل ، یابروکن ہارٹ سنڈروم سے موت ممکن ہے لیکن ایسا ہونا بہت ہی نایاب ہے۔

نمبر2۔ انسان کا دل ہر دن تقریبا  115،000 بار دھڑکتا ہے۔

نمبر3۔انسان کا کا دل ہر روز تقریبا 2،000 گیلن خون پمپ کرتا ہے۔

نمبر4۔ایک برقی نظام آپ کے دل کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کو کارڈیک کنڈکشن سسٹم کہتے ہیں۔

نمبر5۔ اگر دل انسانی جسم سے منقطع ہوجائے تب بھی  دھڑکنا جاری رکھ سکتا ہے۔

نمبر6۔ پہلی اوپن ہارٹ سرجری 1893 میں ہوئی تھی۔ یہ کارنامہ ڈاکٹر ڈینیل ہیل ولیمز نےسر انجام دیا 

تھا ، جو اس وقت ریاستہائے متحدہ میں ایک سیاہ فام ماہرامراض قلب تھا۔

نمبر7۔ پہلا مصنوعی پیس میکر 1958 میں استعمال کیا گیا تھا۔ یہ پیس میکر  آرن لارسن کو لگایا گیا تھا۔لارسن نے

 پیس میکر لگانے والے سرجن سے زیادہ زندگی پائی اوراسکا انتقال 86سال کی عمر میں کسی دوسری بیماری سے ہوا۔

نمبر8۔دل کا آپریشن کروانے والا سب سے کم عمر شخص صرف ایک منٹ کا تھا۔ اس کے دل میں ایسا نقص تھا 

جس کے باعث بہت سے بچے زندہ نہیں رہتے ہیں۔ اس کی سرجری کامیاب رہی ، لیکن اسے بالآخر ہارٹ

 ٹرانسپلانٹ کی ضرورت پڑی۔

نمبر9۔دل کی بیماری کے ابتدائی طور پر معلوم ہونے والے کیس کی شناخت 3،500 سالہ قدیم مصری ممی کی

 باقیات میں ہوئی۔

نمبر10۔ فیری فلائی  جو ایک قسم کی مکھی ہے ، اسکا دل جانداروں میں سب سے چھوٹے سائز کا ہے۔

نمبر11۔وہیل مچھلی کا دل ممالیہ جانوروں میں سب سے بڑا ہوتا ہے۔

 
نمبر12۔دنیامیں سب سے زیادہ دل  کے دورے پیر کے روزپڑتے ہیں۔

نمبر13۔انسانی دل کا وزن 1 پاؤنڈ سے بھی کم ہے۔ تاہم ، ایک مرد کا دل ، اوسط ، عورت کے دل سے 2 اونس 

بھاری ہوتا ہے۔

نمبر14۔عورت کا دل مرد کے دل سے تھوڑا تیزدھڑکتا  ہے۔

نمبر15۔آپ کے دل کی دھڑکن کی آواز دل کے والوز کی وجہ سے ہوتی ہے۔

نمبر16۔دل کا اوسط سائز ایک بالغ انسان کی مٹھی کے برابر ہوتا ہے۔

نمبر17۔ محبت کی علامت کی حیثیت سے مشہور دل کی شکل  کے بارے میں روایت ہے کہ اسکی شکل ایک پودے

 سیلفیم پلانٹ سے ملتی ہے اور اس پودے کو زمانہ قدیم میں مانع حمل کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔


نمبر18۔اگر آپ اپنے خون کی نالیوں کے نظام کو کھینچنا شروع کریں   تو ، اس کی لمبائی 60،000 میل

 تک ہوسکتی ہے۔

نمبر19۔دل کے خلیات تقسیم نہیں ہوتے ، جس کا مطلب ہے کہ دل کا کینسر بہت کم ہوتا ہے۔

نمبر20۔ہنسنا آپ کے دل کے لئے اچھا ہے۔ یہ تناؤ کو کم کرتا ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔

 

Unseen Facts About heart

Heart secret facts,heart unseen fact, heart functionality, broken heart Syndrome 

Post a Comment

0 Comments