LUMS National Out Reach Program (NOP)
2021
لمز یونیورسٹی نے پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نیشنل آوٹ ریچ پروگرام 2021کا اعلان کیا ہے۔اپلائی کرنے کی
آخری تاریخ 30مارچ 2021ہے۔
نیشنل آوٹ ریچ پروگرام ایسے مستحق اور با صلاحیت طلبا و طالبات کواعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرتا ہے جو لمز میں
تعلیم حاصل کرنے کی مالی استعطات نہیں رکھتے ہیں اور اس پرگرام کے تحت 100فیصد تعلیمی وظیفہ اوراضافی تعلیمی
امدادفراہم کی جاتی ہے۔
اہلیت :ایسے طلباو طالبات جنہوں نے میٹرک یا او لیول میں کم سے کم 80 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں اوراعلی تعلم
حاصل کرنے کی مالی استعطات نہ رکھتے ہوں اس پروگرام کے لئے اپلائی کرنے کے اہل ہونگے۔
درخواست جمع کروانے کا طریقہ
پہلا مرحلہ۔نیشنل آوٹ ریچ کے لئے وہ طلبا و طالبات اپلائی کر سکتے ہیں جو انٹرمیڈیٹ یا اے لیول کے پہلے سال
میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں گے جو لمز کے انڈر گریجویٹ پروگرام شروع ہونے سے دو سال قبل ہوگا۔
جو لوگ 2021 کے سمرکیمپ میں آئیں گے وہ 2022 کے داخلے کے لئے اہل ہونگے۔ آن لائن اپلائی کرنے
کے لئےدرجہ ذیل لنک کے زریعے اپلائی کریں۔
دوسرا مرحلہ۔ منتخب طلبا و طالبات کودو ہفتے کے سمر کیمپ میں شرکت کے لئے بلایا جائے گا۔ سمر کیمپ موسم گرما کی
چھٹیوں میں رکھا جاتا ہے۔ سفری اخراجات کے علاوہ تمام اخراجات یونیورسٹی برداشت کرے گی۔ سمرکیمپ میں
شرکت کسی بھی طرح لمز میں داخلے کی ضمانت نہیں۔
تیسرا مرحلہ۔ جو طلبا و طالبات کامیابی سے کوچنگ سیشن مکلمل کریں گے لمز یونیورسٹی انکی ایک دفعہ کی
ساٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن فیس ادا کرے گا۔ SAT
چوتھا مرحلہ۔ کوچنگ سیشن میں کامیاب امیدوار اگلے مرحلے میں لمز میں داخلے کے لئے آن لائن ایڈمشن فارم
درجہ زیل لنک پرفل کریں گے۔ اور جو طلبا و طالبات متعین کردہ نصابی اورتعلیمی امدادکے معیار پر پورا اتریں گے
وہ نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کا حصہ بن جائیں گے۔
داخلہ جات کے لئے کورسز
مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں
https://nop.lums.edu.pk/
ؒLums National Out Reach program 2021 |
How to apply for Lums National Out Reach Nop Program
https://nop.lums.edu.pk/
2 Comments
I am shazia.how many seats for national out reach program? And what is selection criteria
ReplyDeleteSeats in National Out Reach program are limited and criteria is mentioned in post
ReplyDelete