Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لوگ مر کر زندہ کیسے ہوتے ہیں۔


جینا کولکیوزہسپتال میں داخل تھی اوراچانک اس کے دل نے دھڑکنا بند کر دیا  اور اسکو سانس آنا بند ہو گیا۔ جینا کولکیوز کو مردہ قرار دے دیا گیالیکن  گیارہ گھنٹوں کے بعد  اسپتال کے مردہ خانے میں وہ زندہ ہوگئی اور اسں نے سٹاف سے چائے اور کیک طلب کیا۔ جینا کولکیوز بہت سارے لوگوں میں سے ایک ہے جو مر کر زندہ ہوئے ہیں۔


آپ نے اکثر دیکھا اور سنا ہوگا کہ فلاں شخص مرنے کے بعد زندہ ہو گیا یہ کسی کو دفن کرنے لگے تو وہ زندہ ہو گیا۔اس حوالے سے مختلف قسم کی کہانیاں بھی مشہور ہیں پر ریسرچ سے پتہ چلا کہ یہ بھی ایک بیماری کی علامت ہے۔

 اس علامت کو لازارس سنڈروم  کہتے ہیں ۔لازارس سنڈروم سے مراد ہے کہ جب انسان کا دل دھڑکنا بند کر دے اور اسکو مصنوعی سانس کے باوجود سانس بحال نہ ہو اور انسان کو مردہ قرار د ے دیا جائے اور پھر انسان کا دل اچانک خود بخود دھڑکنا شروع کردے ۔ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔

 سائنسدانوں نے اس رجحان کو 1982میں دریافت کیا اور اس کے بعد سے لے کر اب تک 38ایسے کیسے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایسے کیسز کی تعدا د دنیا میں رپورٹ ہونے والے کیسزسے بہت زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق اکثر کیسز میں مریض دس منٹ کے اندر ہی دوبارہ سانس لینا شروع کر دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کے لئے ایسے مریضوں کی موت کی شناخت کرنا آسان کام نہیں اور ڈاکٹروں کو اچھی طرح تسلی کر لینا چاہیے کہ مریض  حقیقت میں مر چکا ہے۔

لازارس سنڈروم کیسے ہوتا ہے اس حوالے سے کوئ مستند تحقیق ابھی موجود نہیں۔


 

 

Post a Comment

0 Comments