ایپوفس سیارچہ زمین سے کب ٹکرائے گا۔ ناسا کی وارننگ
ناسا نے 2068 میں سیارچے ایپوفس کے زمین سے ٹکرانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سیارہ کم از کم ایک صدی تک اس سیارچے سے محفوظ ہے۔ ناسا نے کہا کہ ماہرین فلکیات نےجدید ترین راڈار کے ساتھ مشاہدہ کیااور سیارچے کے مدار اور موجودہ پوزیشن کو دیکھ کراندازہ لگایا ہے کہ کم از کم اگلے 100 سالوں تک سیارچہ اپوفس کا ہماری زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔
ایپوفس سیارچہ 2004میں دریافت کیا گیا تھا اور اسے کرہ ارض کے لئے ایک خطرہ قرار دیا گیا تھا اور ماہرین کے مطابق کہا گیا تھا کہ عنقریب یہ سیارچہ زمین سے ٹکرائے گا اور تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایپوفس سیارچے کی لمبائی340 میٹر ہے اور یہ زمین کے لئے تب خطرہ بن کر سامنے آیا جب ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ یہ 2029 میں زمین سے ٹکرائے گا۔
خلائی ماہرین اور اداروں نے اس سیارچے کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور تحقیق کے بعد 2029 میں اس سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے خطرے کو بعد میں مسترد کردیا گیا اور اس کے ٹکرانے کے امکان کی اگلی تاریخ 2036کی دے دی گئی تھی اور اب کہا گیا ہے کہ اگلے سو سال تک اس سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم 2068میں سیارچے کا زمین کے بہت قریب آنے کا امکان موجود ہے۔
0 Comments