Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بائیو سیکیور ببل کیا ہے؟

کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے پاکستان سوپر لیگ ٹورنامنٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجوہات کو جاننے کے لئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر وسیم نے استعفی بھی دے دیا ہے۔
 
کرونا وائرس اور پاکستان سوپر لیگ کو لے کر بائیو سیکور ببل کی اصطلاع منظر عام پر آئی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بائیو سکور ببل کیا ہے ؟
 
 What is bio secure bubble environment 
 
کسی بھی وبا کے دوران کسی کھیل یا دوسرے ایونٹ کا ایسے جگہ اور ماحول پر انعقاد جو بیرونی دنیا اور عناصر سے بلکل االگ تھلگ تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہو۔

 ایک ایسا ماحول جو بیرونی دنیا سے بلکل منقطع ہواور ٹورنامنٹ میں شامل ہر فرد ، بشمول کھلاڑی ، سپورٹ عملہ اور میچ آفیشلز صرف کچھ جگہوں تک محدود رہیں گے اور وہاں موجود افراد کے علاوہ کسی سے نہیں ملیں گے اور تمام ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کریں گے تاکی انفیکشن ہونے کے امکانات کو بلکل ختم کیا جا سکے۔

بائیوسیکور بلبل کا ایک اہم عنصر یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی مدت کے دوران اپنے خاندان ، ملاقاتیوں ، دوستوں اور رشتہ داروں تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
اس طرح کی پہلی مثال اس وقت اجاگر ہوئی جب انگلینڈ کے بولر جوفرا آرچر کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا کیونکہ اس نے بائیو سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی۔ ایک مقام سے دوسرے مقام پر جاتے ہوئےاس نے اپنے فلیٹ پر ٹائم گزارا تھا۔
 
 پاکستان کے محمد حفیظ نے بائو سیکور ببل کو  توڑ کراپنی فیملی سے ملاقات کی تھی جس کی وجہ سے انکو ڈراپ کر دیا گیا تھا  اور انہیں  پانچ دن کے لئے خود کو الگ تھلگ کرنا پڑا۔
 

 

Post a Comment

0 Comments