Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھارت اب پاکستان کو کرونا ویکسین عطیہ کرے گا۔

 بھارت پاکستان کو کرونا وائرس کی 4.5 ملین ویکیسن فراہم کرے گا۔بھارت یہ ویکسین بین الاقوامی فورم گاوی کے تحت بلامعاوضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے پہلی کھیپ مارچ کے درمیان میں پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔

 پاکستان کو آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا کی بھارت میں تیار کردہ ویکسین فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں پچھلے ہفتے سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور کرونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 3فیصد سے بڑھ کر5 فیصد ہوگئی ہے۔ اور صورتحا ل کے پیش نظر بہت سے شہروں میں سکول بند کر دئے گئے ہیں اور عوامی تقریبات پر بھی محدود پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت کرونا وائرس سے تدارک کے لئے عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کر رہی ہے۔ چائنہ کی طرف سے فراہم کی گئی ویکسین ابھی تک طبی عملے کو فراہم نہیں کی جا سکی۔

حکوت نے 10مارچ سے60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسینشن جا عمل شروع کر دیا ہے۔ اور  آنے والے مہینوں میں ملک کی بیشتر آبادی کو کرونا ویکسین فراہم کر دی جائے گی۔




Post a Comment

0 Comments