Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔

دنیا میں اکثر معجزے رونما ہوتے رہتے ہیں جو دیکھنے اور سننے میں آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک معجزہ انڈیا کے شہر کرناٹک میں پیش آیا جہاں ایک مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک 27 سالہ نوجوان کو موٹر سائیکل  حادثے میں شدید زخمی ہونے پربیلگاوی کے نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اسکی موت ہو گئی تھی۔ اور دوران علاج اسکی موت ہوگئ اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ اور اہل خانہ کو اس کی لاش کو گھر لے جانے کا مشورہ دیا گیا۔
 
آخری رسومات سے قبل پوسٹ مارٹم  کرنے کے لئے نعش کو پیر کے روز باگل کوٹ کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم ، یہیں سے معاملات نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔

پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے تفویض کردہ ڈاکٹر کو چھونے پر لاش میں حرکت محسوس ہوئی۔ تب ڈاکٹر نے پلس آکسیمٹر سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ  دل کی دھڑکن اور نبض بھی چل رہی ہے۔اور ڈاکٹرز کے مطابق اس کے جسم کے اہم اعضا کام کر رہے ہیں اس شخص کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیاا ور اسے وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر وینٹی لیٹر اتارا گیا تو زخمی کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ سوچ کر کہ وہ شخص مر گیا ہے ، کنبہ والوں نے حتمی رسومات کے لئے بھی تیاری کرلی تھی اوربگلکوٹ قصبے میں حادثے کے حوالے سے بینرز لگے ہوئے تھے اور موت کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر خبریں آرہی تھیں۔ مزید یہ کہ سینکڑوں افراد بھی آخری رسوم کے لئے لاش کو لینے اسپتال کے باہر پہنچ گئے تھے۔


پولیس نے اس معاملے میں ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے کیوں کہ اہل خانہ کی طرف سے کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔
 

 

Post a Comment

0 Comments