حکومت پاکستان نے پرائیوٹ اداروں کو کرونا ویکسین امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے اور آنے والے ہفتے میں کرونا ویکسین عوام کے لئے دستیاب ہوگی اور عوام خرید کر کرونا ویکسین لگوا سکیں گے۔ ویکسین کے امپورٹر نے کامران شاہد کے پروگرام میں بتایا کہ ویکیسن کی ایک خوراک کی قیمت 6سے 7ہزار روپے ہوگی۔ ویکسین کی پہلی شپمنٹ پاکستان میں پہنچ چکی ہے۔ انہون نے مزید بتایا کہ کمپنی نے روس کی سپوٹنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اورکمپنی ایک ماہ میں روسی ویکسین سپوٹنک کی ایک ملین خوراکیں امپورٹ کرے گی اور عوام کو فراہم کرے گی۔ فی الحال یہ ویکسین لاہور کراچی اور اسلام آباد میں دستیاب ہوگی اور آنے والے دنوں میں دیگر شہروں میں بھی دستیاب ہوگی۔
ویکسین حکومت پاکستان کے منظور شدہ ہسپتالوں میں دستیاب ہوگی۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے سے اموات اور کیسز کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ہے۔
Pakistan allowed private companies to import vaccine in Pakistan and Russian vaccine will be available in Pakistan.Russia vaccine price in pakistan market
0 Comments