ملک میں گذشتہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے سکول کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلی کیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جس میں تمام صوبائی ممبران نے شرکت کی اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے اپریل کے پہلے ہفتے میں جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
ملک میں کرونا کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ایک اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سکول کھولنے کے طریقہ کاراور ریسٹورنٹ سینما ہال اور مالز کو دوبارہ بند کرنے ہر غور ہوگا۔ اجلاس میں کرونا ویکسین کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور کرونا وائرس کے تدارک کے لئے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
گذشتہ دنوں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث حکومت نے بہت سے شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی تھی اور سکولوں میں پوری تعداد کے ساتھ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ملک میں مثبت آنے والے کرونا کیسز کی شرح 3فیصد سے بڑھ کر4 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور حکومت اس رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں سخت فیصلے لینے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کرونا وائرس ایس ای پیز میں نرمی کے بعد کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں فیصد اضافی دیکھنے کو ملا ہے۔
0 Comments