ملک میں گذشتہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے سکول کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلی کیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جس میں تمام صوبائی ممبران نے شرکت کیا اور کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرصورتحال کو مدںظر رکھتے ہوئے درجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔
فی الحال سینما حال اور ریسٹورنٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔
دفاتر میں پچاس فیصد گھر سے کام کرنے کی سہولت برقرار رہے گی۔
اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات،ملتان،راولپنڈی سیالکوٹ اور پشاور میں تمام تعلیمی
ادارے 2ہفتے بند رہیں گے۔
تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔
گذشتہ دنوں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث حکومت نے بہت سے شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی تھی اور سکولوں میں پوری تعداد کے ساتھ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ملک میں مثبت آنے والے کرونا کیسز کی شرح 3فیصد سے بڑھ کر4 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور حکومت اس رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں سخت فیصلے لینے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کرونا وائرس ایس ای پیز میں نرمی کے بعد کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں30 فیصد اضافی دیکھنے کو ملا ہے۔
0 Comments