Managing a Deceased Person's Account. Facebook account after death , How to manage social media account after death.
موت ایک حقیقت ہے اور ہر انسان جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے مرنا ہے اور کسی کو نہیں پتہ کے اس نے کب مرنا
ہے ۔ ہم میں سے اکثریت سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں پرسوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے کبھی آپ نے سوچا
کہ اگر آپ مر جائیں تو آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹ کا کیا بنے گا۔
وہ موبائل اور ڈیٹا جس کو آپ مشکل ترین پاس ورڈ لگا کر رکھتے ہیں آپ کے مرنے کے بعد آپکا زاتی ڈیٹا کتنا محفو ظ
ہو گا۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ یہ سوچ کر کچھ افراد یقینی طور پر سوچنے پر مجبور ضرور ہو گئے ہوں گے۔
فیس بک شائید ہمارے دل اور دماغ کو پڑھ لیتی ہے اس لئے اس نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے صارف کو
مرنے کے بعد اپنے اکاونٹ کے حوالے سے وصیت کی درجہ ذیل سہولت فراہم کی ہے۔
اب فیس بک استعمال کرنے والا صارف اپنی زندگی میں ہی اپن فیس بک اکاونٹ کے بارے میں وصیت کر سکتا
ہے۔ فیس بک آپکو دو سہولیاف فراہم کرے گا اور آپ اپنی مرضی سے سروس منتخب کر سکتے ہیں۔
پہلی صورت میں آپ اپنے کسے فیملی یا فرینڈ کو اپنا جانشنین مقرر کر سکتے ہیں اور آ پ کے مرنے کے بعد وہ آپکے
اکاونٹ کو مستقبل میں استعمال کر سکتا ہے۔ اس کے پاس آپ کے اکاونٹ کو استعمال کرنے کے محدود اختیارات
ہونگے جس میں آپکے مرنے کی صورت میں تعزیتی پوسٹ اور مستقبل کے دوستوں کی درخواست کو رد کرنا یا منظور
کرنا ہے۔ ڈی پی اور کور تصویر کو تبدیل کرنا یا وہ آ پ کے اکاونٹ کو مستقل طور پر ختم کرنے کی درخواست بھی کر
سکتا ہے۔ ایک اچھی چیز یہ ہے کہ آپ کے جانشنین کے پاس آپ کی ماضی کے پیغامات کو پڑھنے کی کوئی سہولت
نہیں ہوگی۔ جونہی آپ کوئی جانشین منتخب کریں گے تو فوری طور پر اس انسان کو پیغام چلا جائے گا کہ آپ نے اسکو
جانشین مقرر کیا ہے۔
دوسری صورت میں آپ خود فیس بک کو بتادیں کہ آپ کے مرنے کی صورت میں آپکا فیس بک اکاونٹ فوری طور پر
ڈیلیٹ کر دے اور جونہی آپ کا انتقال ہوگا فیس بک آپکا اکاونٹ خودکار نظام کے تحت ہمیشہ کے لئے ختم کر دے گا۔
0 Comments