انسانوں کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جو بہت سے لوگو ں کے علم میں نہیں۔
نمبر 1.ہر انسان کے جسم میں اتنا فولاد ہوتا ہے کہ اس سے3 انچ لمبا کیل بنایا جا سکتا ہے۔
نمبر 2۔انسان اپنی زندگی میں اتنا تھوک پیدا کرتا ہے جس سے 2 سوئمنگ پول بھرے جا سکتے ہیں۔
نمبر3۔انسان کے جسم میں خون کی وریدوں کی لمبا 96000کلومیٹر کے برابر ہوتی ہے۔
نمبر4۔ انسان بھوک کی بجائے نیند کی کمی سے زیادہ جلدی مر سکتا ہے۔
نمبر5۔انسان کا قد صبح کے وقت لمبا ہوتا ہے اور دن کے اختتام پر اس میں ایک سینٹی میٹر کی کمی ہو جاتی ہے۔
نمبر6۔انسانی سر کٹ جانے کے بعد بھی 15 سے 20 سیکنڈ تک زندہ رہتا ہے۔
نمبر7۔ فنگر پرنٹ کی طرح ، ہر شخص کی زبان کا پرنٹ بھی منفرد ہوتا ہے۔
نمبر8۔انسان کے جسم کا سب سے مضبوط عضو زبان ہے اور سب سے مظبوط ہڈی جبڑے کی ہڈی ہے۔
نمبر9۔انسانی معدے میں موجود تیزاب ایک ریز بلیڈ کو بھی تحلیل کر سکتا ہے۔
نمبر10۔انسانی پیر میں 52 ہڈیاں ہوتی ہیں ۔
نمبر11۔انسان کا دماغ 10واٹ کی طاقت پرچلتا ہے۔
نمبر12۔انسان کی ناک 50000ہزار سے زائد خوشبوں کو پہچان سکتی ہے اور خواتین میں یہ حس مردوں سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔
نمبر13۔پانچ سگریٹ میں اتنی نکوٹین ہوتی ہے کہ اگر اسکو اکٹھا نگلا جائے تو موت واقع ہو سکتی ہے۔
نمبر14۔انسان اپنے آپ کو گدگدی نہیں کر سکتا۔
نمبر15۔انسانی دل اتنا خون کا دباو پیدا کرتا ہے کی وہ ہوا میں30 فٹ تک اچھل سکتا ہے.
نمبر16۔ انسانی چھینک کی رفتار 100میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔
نمبر 17۔جب انسانی جسم کی درجہ حرارت بڑھتا ہے تو اسکی سماعت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
نمبر18۔انسان کا دماغ 80 فیصد پانی پرمشتمل ہوتا ہے۔
نمبر19۔بوسہ کرنے کی نسبت ہاتھ ملانے سے جراثیم پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
نمبر20۔ انسان اپنی زندگی میں22کلو گرام جلد گراتا ہے۔
0 Comments