پاکستان کی سیاست میں کل کا دن بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ کل اکثریتی حکومتی جماعت کا امیدوار سینٹ الیکشن میں پانچ ووٹوں سے جیت گیا جب کہ سات ووٹ مسترد بھی ہوئے جس نے یوسف رضا گیلانی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
حکومتی اتحاد کی پریشان عیاں ہے اور حکومتی اعلامیہ کے مظابق وزیر اعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے تاکی اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا موثر جواب دیا جا سکے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ حکوتی اتحاد کے کن لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا یا کن لوگوں کا ووٹ مسترد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہریار آفریدی کو ووٹ مسترد ہوا اور ن لیگ کے مطابق عمران خان اور زرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے ہی اپنے ووٹ کے حوالے سے خیالات کا آظہار کر چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق اس سیٹ پر ووٹوں کی خرید و فروخت نے الیکشن کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں۔
0 Comments