Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

واٹس ایپ نئی سروس

واٹس ایپ اپنی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے دباو کا شکار رہا ہے اور اسی لئے واٹس ایپ

 دن بدن نئے فیچرا متعارف کروا رہا ہے تا کہ صارفین کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

واٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر میں کمپیوٹر پر وائس اور ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ کمپنی نے اعلان 

کیا ہے کہ  کمپیوٹرز اور موبائل دونوں آلات پر واٹس ایپ صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت موجود ہوگی۔

واٹس ایپ کے لئے کمپیوٹر پر وائس اور ویڈیو کالنگ کوئی نیا آئیڈیا نہیں ہے: اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے موبائل

 ایپس پہلے ہی یہ فیچر پیش کرتی ہیں اور واٹس ایپ نے گذشتہ سال کے آخر میں ڈیسک ٹاپ کالنگ کی سہولت 

صارفین کےایک محدود گروپ کو پیش کرنا شروع کردی تھی پراب یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ اب

 تمام صارفین اپنے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر چیٹنگ کے ساتھ ساتھ کال بھی کر سکیں گے۔


موبائل کی طرح کمپیوٹر سے کی گئی کالز بھی بلکل سیکیور ہوگی اور وہاں بھی پرائیویسی کی کوئی  پرابلم نہیں ہوگی۔

 اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے صارف کا موبائل پر واٹس ایپ اکاونٹ ہونا ضروری ہوگا اور پھر کمپیوٹر پر

 پروگرام انسٹال کرکے وہاں سے کوڈ کو سکین کر کے واٹس ایپ کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کیا جا سکے گا۔

دوران کال اگر موبائل پر انٹرنیٹ کا ایشو آ جائے تو پھر بھی کمپیوٹر پر کال جاری رہے گی۔ صارفین نے اس سہولت پر

  بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔





 

Post a Comment

0 Comments