انڈونیشین حکام نے بتایا کہ انڈونیشیا میں 350 سے زائد ڈاکٹروں اور طبی کارکن کوویڈ ۔19 سے بچاو کی ویکسین سائنو ویک لگوانے کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کرونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف ویکسین کی افادیت کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ وسطی جاوا کے ضلع کڈوس میں محکمہ صحت کے سربراہ بدای اسمیوو نے بتایا کہ بیشتر متاثر ہونے والے طبی عملے نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ، لیکن درجنوں افراد شدید خرابی اور آکسیجن کی کم سطح کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے چینی ویکسین سائنو ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی اور انڈوینیشا کے ساتھ ساتھ پاکستان متحدہ امارات اور دیگر ممالک میں سائنو ویک کا استعمال بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے چینی ویکسین سائنو ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی اور انڈوینیشا کے ساتھ ساتھ پاکستان متحدہ امارات اور دیگر ممالک میں سائنو ویک کا استعمال بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔
دارالحکومت جکارتہ میں ، ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر پرجو سڈپریٹومو نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وہ پچھلے مہینے کم از کم نصف درجن ڈاکٹروں کے بارے میں جانتے ہیں جن کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جانے کے باوجود اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، اب ایک آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔انہوں نے کہا ، "یہ ہمارے لئے تشویش ناک ہے کیونکہ ہم صرف ویکسینوں پر ہی انحصار نہیں کرسکتے ہیں ،" انہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔
0 Comments