لاہور ایک بار پھر جنسی ہراسانی کے واقعے کے باعث سرخیوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے رکشے میں سوار ہونے والی وہاڑی سے آنے والی ما بیٹی کو اپنے دوست کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ماں بیٹی رات دس بجے وہاڑی سے لاہور پہنچی اور صدر جانے کے لئے رکشے میں بیٹھے تو رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوست کو بھی رکشے میں سوار کر لیا اور دھوکے سے رکشہ صدر کی بجائے ایل ڈی اے ایونیو کے ویرانے میں لے گیا۔ اور وہاں جا کر ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم عمر پر پہلے بھی زیادتی کے مقد مات درج ہیں۔ لاہور پولیس کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور انکو پھانسی کے تختے تک پہنچایا جائے گا۔
0 Comments