موبائل فون کی صنعت میں مقابلہ بازی عروج پر ہے اور ہر موبائل فون کمپنی نت نئے موبائل فون ہر روز لانچ
کر رہے ہیں اسی سلسلہ میں سام سنگ نے اچانک ہی ایک خوبصورت مڈ رینج موبائل فون متعارف کرایا ہے جسے
سامسنگ گلیکسی وائیڈ5 کا نام دیا گیا ہے۔ 64 میگا پکسل کیمرے ، 5 جی اور بڑی بیٹری والا یہ موبائل فی الحال جنوبی
کوریا میں لانچ کیا گیا ہے اور عنقریب دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔
موبائل کی قیمت امریکی ڈالر اور تقریبا65000پاکستانی روپے ہوگی۔
فون کی خصوصیات درج زیل ہیں
سائز
موبائل کی سکریں6.6 انچ فل ایچ ڈی 1080 ریزولوشن کے ساتھ ہے اوروی شیپ نوچ میں سیلفی کیمرا بھی موجود ہے۔ موبائل فون کا وزن 203 گرام ہے۔
نیٹ ورک
موبائل 5جی اور وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کے ساتھ لیس ہے۔ موبائل ڈبل سم ہے۔
آپریٹنگ سسٹم
اندرائیڈ 11
میموری
موبائل کی ریم 6 گیگا بائیٹ اور انٹرنل سٹوریج 128 گیگا بائٹ ہے اور اس میں ایک ٹیرا بائٹ میموری کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
پراسیسر
فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر آکٹا کور موجود ہے
کیمرا
اس موبائل میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے اسکا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرہ موجود ہے۔
بیٹری
موبائل فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جو فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔
سنسرز
فنگر پرنٹ سنسر ایند ایکسیلرو میٹر
فون اپنی ساخت خصوصیات اور قیمت کے حساب سے ایک اچھا فون ہے مگر اس قیمت میں اسکی ریم صرف چھ جی بی ہے جبکہ اس سے کم پرائس میں ویو اور ریل می اس سے زیادہ میموری فراہم کر رہے ہیں۔ اور فون کی سپیڈ اور کارکردگی میں ریم میموری کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں جب موبائل فون مارکیٹ میں دستیاب ہوگا تو اسکی کارکردگی کا صحیع معنوں میں پتہ چلے گا۔
Samsung Galaxy wide 5 price in pakistan
Samsung Galaxy Wide 5 reviews
1 Comments
casino nj casino no deposit bonus codes
ReplyDeletecasino 속초 출장안마 nj no 하남 출장안마 deposit 강릉 출장샵 bonus 군포 출장안마 codes · 1. HABANERO CASINO NO 구리 출장샵 DEPOSIT PULSA. · 2. CHEESE CASINO NO DEPOSIT PULSA. · 3. MELBESTY.