انڈین اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا
کی اچانک موت پر اپنےشکوک و شبہات کا اظہار کرکے بہت سے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ چند دن قبل نوجوان بھارتی اداکار سدھارتھ
شکلا کی اچانک موت ہو گئی تھی اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ اداکارسدھارتھ شکلہ کی موت دل کا دورہ
پڑنے کے باعث ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کی طبیعت رات کو خراب ہوئی
تھی جس کے بعد وہ دوا کھاکر سوگئے تھے لیکن صبح اٹھ نہیں سکے تھے۔آجب بھارتی ماڈل راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا
ہے جس میں سدھارتھ شکلا کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔راکھی ساونت نئ کہا کہ ’سدھارتھ کی اچانک موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن آج ڈاکٹرز نے کہا کہ اس کو دل کا دورہ نہیں پڑا تو اس کی موت کیسے ہوئی ہے؟‘ راکھی نے
دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں بہت خوفزدہ ہوں کہ
ان کی بی ایم ڈبلیو کا کانچ بھی توڑا گیا تھا، کس سے جھگڑا ہوا تھا؟ مرنے
والی رات ساڑھے 8 بجے اداکار کسی کو ملنے گئے تھے اور گھر واپس آکر والدہ
کو کہا کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے، پھر رات تین بجے طبیعت خرابی کی شکایت کی
اور دوائی کھائی وہ دوائی کیا تھی؟‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’سدھارتھ کا
بلڈنگ میں جھگڑا ہوا تھا، کیا ان پر کوئی دباؤ تھا یا جھگڑا ہوا تھا؟ سب
لوگ جاننا چاہتے ہیں‘۔ 2 ستمبر کو 40 سالہ سدھارتھ شکلا ممبئی
میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر ممبئی
پولیس نے ’حادثاتی موت‘ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری
ہیں۔ اور ان کے اعضا فرانزک تجزیے کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور جلد ہی رپورٹس آ جائے گی۔
0 Comments