Wildlense By Abrar
ابرار حسن جرمنی میں رہنے والے پاکستانی ہیں اور مشہور وی
لاگر اوربائیکر ہیں جنہوں نے یورپ سے پاکستان اور پھر مشرق وسطی کا سفر اپنی بائیک
رنگیلی پر تنہا مکمل کیا۔ اپنے منفرد انداز بیاں اور شاندار ویڈیو گرافی کی بدولت
ابرار حسن پوری دنیا میں الگ مقام بنا رہے ہیں اور پاکستان کا نام بھی روشن کر رہے
ہیں۔ ابرار حسن نے دو سال قبل کیمپنگ اور ویڈیو گرافی اور وی لاگنگ سےاپنے کام کا آ غاز کیا اور پھر کرونا وائرس کے بعد انہوں نے جرمنی سے پاکستان کا سفر شروع کیا اور یورپ ترکی ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچے۔ ابرار نے یہ سفر تنہا اپنی بائیک پر طے کیا۔
2022 میں ابرار نے پاکستان سے مڈل ایسٹ کا سفر پلان کیا اور پاکستان سے ایران عراق لبنان فلسطین اور اسرائیل سے ہوتے ہوئے کویت اور متحدہ امارات سے ہوتے ہوئے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا ۔ ابرار وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس کا سفر مکمل کیا اور اسرائیل کے زیر انتظام رہنے والے مسلمانوں کے مسائل سے دنیا کو آگاہ کیا۔
آج کال ابرار حسن انڈیا کے دورے پر ہیں اور انڈیا میں انکو بے انتہا عزت اور پیار سے نوازا گیا ہے اوریہ چیز واضع ہو گئی ہے کہ فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ابرار حسن دونوں ملکوں کی عوام کے مابین محبت اور دوستی کا پل قائم کر سکتے ہیں۔
ابرار حسن سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیوز کی وجہ سے ایک خا ص شہرت رکھتے ہیں اور وہ تواتر کے ساتھ اپنی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں اور صرف چند ماہ میں انکے یوٹیوب کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور انکی ویڈیوز کو اب تک بیس کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
یو ٹیوب پر ان کے چینلز کی مقبولیت اور فالوورز کی تعداد میں تیزی سے ہوتےاضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیوب کی طرف سے انکو گولڈ پلے بٹن دیا گیا۔امید کرتے ہیں کہ اس اچیومنٹ کے بعد ابرار حسن اپنے چاہنے والوں کے لئے مزیدویڈیوز بنائیں گے اور دنیا میں امن اور محبت کا پیغام پھیلائیں گے۔
_________________________________________
0 Comments