رکئیے کیا آپ اپنا موبائل فون بیچنے لگے ہیں ؟
تو یہ پوسٹ ضرور پڑھیں اور مستقبل میں خود کو اور اپنی فیملی کو کسی زلت، بلیک میلنگ اور پریشانی سے محفوظ رکھیں۔
آج کل لوگوں کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا جنون ہے ۔ کوشش
کریں اپنی یا اپنی فیملی یا دوست احباب کی کوئی بھی قابل
اعتراض تصویر یہ ویڈو بنانے سے گریز کریں کیوں کہ یہ عمل مستقبل میں کسی
نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
جہاں ٹیکنالوجی اور سیل فون کا استعمال بڑھ گیا ہے وہیں آپکے زاتی ڈیٹا کی پرائیوسی کو سنبھالنا بہت مشکل اور ضروری ہوتا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ میں آپ نے بہت سی مشہور شخصیات کی زاتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے دیکھی ہیں جو انکے لئے انتہائی پریشانی اور شرمندگی کا باعث بنی ہیں۔ اور کچھ لوگوں نے خود کشی کر لی یا کچھ لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گوشہ نشین ہو گئے ۔رابی پیر زادہ،حریم شاہ، قاسم علی شاہ کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ انکا پرسنل ڈیٹا کیسے لیک ہو گیا۔ ایسے تمام لوگوں میں سے کچھ کی تصاویر تو انکے کسی دوست نے لیک کر دیں لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ ایسا تب ہو جب انہوں نے اپنا پرانا موبائل فروخت کر دیا۔ اور اس ٹیکنیشن نے یا اس موبائل کو خریدنے والے نے ایک سادہ سے پروگرام کے ذریعے اس موبائل میں موجود ڈیٹا کو بڑی آسانی سے نکال لیا۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ڈیٹا کسی ایسے شخص تک پہنچ جاتا ہے جو بلیک میلنگ سے پریشان کرنا شروع کر دیتا ہے اور لوگ بلیک میلر کے ہاتھوں سالوں حراساں ہوتے رہتے ہیں اور انکے ناجائز تقاضے پورے کرتے رہتے ہیں۔
بہت سے لوگ اکثر موبائل فون بدلتے رہتے ہیں اور پرانا فون مارکیٹ میں بیچتے ہیں یا کسی دوست کو گفٹ کر دیتے ہیں۔ یہی غلطی کچھ لوگوں کے لئے اتنی خطرناک ہو جاتی ہے اور انکا زاتی ڈیٹا دوسروں تک پہنچ جاتا ہے اور کئی بار معاملہ خود کشی یا طلاق تک پہنچ جاتا ہے۔
آئیئے آپکو بتاتے ہیں کہ موبائل بیچنے سے پہلے آپ کو کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہیے تا کہ آپکا ڈیٹا اور مستقبل محفوظ ہو سکے۔ اور اللہ سے دعا ہے کہ اللہ سب کو پریشانیوں اور امتحانوں سے محفوظ رکھے۔
نمبر1. سب سے بہتر آپشن تو یہ ہے کہ اگر آپ صاحب حیثیت ہیں تو کوشش کریں اپنا پرانا موبائل کسی کا نہ دیں اور نہ ہی فروخت کریں۔ اور اسکو کھول کر ضائع کردیں خاص طور پر اسمیں موجود میموری والے حصے کوتوڑ دیں یا آگ لگا دیں۔
نمبر2. اگر موبائل بیچنا ہی مقصود ہو تو پھر تھوڑا سا ٹائم نکال کر اسکا ڈیٹا ضائع کر دیں۔ لوگ اکثر ایسا کرتے کہ تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ ڈیلیٹ کر دیتے ہیں یا فیکٹری ریسیٹ کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انکا ڈیٹا ختم ہو گیا ہے۔ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔
نمبر 3۔موبائل کی میموری میں ڈیٹا میموری کارڈ یا موبائل کی میموری کے سیل میں محفوظ ہوتا ہے اور تمام سیل ایک مخصوص ایڈریس کے زریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ جب آپ کو تصویر محفوظ کرتے ہیں تو جن سیل میں وہ تصویر محفوظ ہو جاتی ہے وہ ایک طرح سے لاک ہو جاتے ہیں اور ان پر دوبارہ کوئی ڈیٹا محفوظ نہیں ہو سکتا۔ پر جب آپ تصویر کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ لاک کھل جاتا ہے۔ آپ کی پرانی تصویر ان سیل میں موجود رہے گی بس وہ سیل مزید ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لئے دستیاب ہوجاتا ہے۔ اور وہاں پرانا ڈیٹا تب تک موجود رہتا ہے جب تک وہاں نیا ڈیٹا محفوظ نہیں ہو جاتا۔ انٹرنیٹ پر ایسے بہت سے پروگرام موجود ہیں جو بڑی آسانی سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا واپس ریکور کر دیتے ہیں۔
اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
نمبر 1۔ جب آپ نے موبائل بیچنا ہو تو سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کا تمام ڈیٹا اپنے کمپیوٹر یا گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کر لیں۔ تاکہ مستقبل اور نئے موبائل کے لئے ڈیٹا موجود ہو۔
نمبر 2۔اس کے بعد موبائل کی تمام تصاویر اور ویڈیو اور دیگر ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیں۔ اور تمام اپلیکیشنز کو ان انسٹال کر دیں۔
نمبر 3۔ پھر آپ اپنے موبائل کو فیکٹری ریسٹ کر دیں۔
نمبر 4۔ اسکے بعد آپ اپنے موبائل کی میموری کو مکمل بھریں۔ مثال کے طور پر آپکا موبائل128 گیگا بائٹ کا ہے تو اس میں ۳۰ میگا بائٹ تو موبوئل کی سسٹم فائلز پر مشتمل ہوگا اور باقی ۹۰ گیا بائٹ ڈیٹا استعمال کے لئے دستیاب ہوگا۔ اب ہو سکتا ہے ان ۹۰ گیا بائٹ پر آپکی پرانی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہونگے۔
نمبر 5۔ اس ۹۰ میگا بائٹ کو اب کیسے محفوظ کریں۔ آپ ۵ موویز کو اپنے موبائل پر کاپی کریں۔ اور انکو بار بار کاپی کرتے رہیں جب تک کہ ۹۰ گیگا بائٹ مکمل نہ ہو جائے اور تما م میموری بھر نہ جائے۔
نمبر 6۔ ایسا کرنے سے آپ کے موبائل کے میموری کے تمام سیلز پر نیا ڈیٹا آ جائے گا اور سیل میں موجود تمام پرانے ڈیٹا پر نیا ڈیٹا کاپی ہو جائے گا۔
نمبر 7۔ اس سارے عمل میں صرف 45 منٹ لگتے ہیں پر یہ 45 منٹ آپکواور آپکے خاندان کو مستقبل کی پریشانی ، بلیک میلنگ اور زلت سے ضرور محفوظ کر دیں گے۔
اگر اس پوسٹ سے آپکو کو ئی مفید معلومات ملی ہے تو پلیز اسکو اپنے دوستوں اور فیملی سے ضرور شئیر کریں تاکہ اگرآپکی وجہ سے کسی کی عزت محفوظ رہ جائے تو یہ بھی صدقہ جاریہ ہوگا۔
اللہ سے دعا کہ کہ ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو پر ایسے معاملات کسی کے ساتھ بھی ہو سکتے۔ اگر کسی کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ بنے تو وہ فوری طور پر سائبر کرائم سے رابطہ کرے اور شکایت درج کروا ئے۔ سائبر کرائم کی ویب سائٹ کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔
2 Comments
Zabardast Info about how to save our data and privacy
ReplyDeleteزبردست
ReplyDelete