Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دوا کی گولی کے درمیان سیدھی لائن کیوں ہوتی ہے؟


 آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ دوائیوں کی گولیوں کے بیچ میں سیدھی لکیر بنی ہوتی ہے اور کچھ دوائیوں کی گولیوں کے

 دیرمیان یہ لائن موجود نہیں ہوتی۔ کبھی سوچا کہ یہ لائن کیوں ہے؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ لائن کچھ نہیں بلکہ ڈیزائن

 کا ایک حصہ ہے، تو آپ غلط ہیں۔ اس لکیر کی اپنی ایک خاص اہمیت ہے۔

اس سیدھی لکیر کاایک مخصوس نام بھی ہے۔ اسے 'ڈیبوسڈ لائن   کہا جاتا ہے۔(debossed line)

 


مختلف رنگوں اور طاقتوں کی سینکڑوں دوائیوں کی گولیاں مارکیٹ میں موجود ہیں ۔ عام طور پریہ ڈیبوسڈ لائن ہائی پاور

 ٹیبلٹس پر پائی جاتی ہے جسے دو حصوں میں توڑ کر لیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کو 250 ملی گرام ایک مخصوص طبی گولی لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اور آپ کے

 پاس یہ خاص دوا 500 ملی گرام ہے۔ اس لیے دوا کی تجویز کردہ طاقت لینے کے لیے آپ اسے دو حصوں میں توڑ کر

 ایک آدھا لے سکتے ہیں۔

یہاں ایک بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ  تمام گولیاں اس طرح آدھی توڑ کرنہیں لی جا سکتیں۔ کچھ گولیاں ایسی ہیں جن

 پر 'ڈیبوسڈ لائن' نہیں ہے۔ لہٰذا، یہ سمجھنا ہوگا کہ ان گولیوں کو توڑ کر کبھی نہیں لیا جا سکتا۔ لہذا ایسی گولیوں کا توڑ کر

 کھانا صحت اور بیماری کے لئے مفید نہیں ہو سکتا ہے۔

ایک اور بات ذہن میں رکھیں کہ تمام ادویات ڈاکٹروں کے مشورے اور ہدایات کے مطابق لیں اور اپنی مرضی سے

 کوئی بھی دوائی استعمال کرنے سے گریز کریں۔




Post a Comment

0 Comments