Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی مفت ’بلیو ٹِک‘ سروس ختم کر دی۔



معروف سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لئے مفت بلیو ٹِک کی سروس ختم  کر دی جسکی وجی سے  دنیا بھر 

میں اہم شخصیات اور دیگر صارفین کے اکاؤنٹس سے’بلیو ٹِک‘ ہٹادیئے گئے ہیں۔ بلیو ٹک کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ

 یہ اکاونٹ تصدیق شدہ اور اصل ہے ۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک  کی طرف سے ٹوئٹر کے بلیو ٹک کی قیمت  8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔ پاکستان 

میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2300 روپے ہے۔  

ٹوئٹر کے اس قدام کے بعد امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس 

کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’بلیو ٹِک‘ غائب ہوگیا ہے۔ اسکے علاوہ عمران خان، شاہد آفریدی، بابر اعظم ، شاہ رخ خان، 

امیتابھ بچن اور ویرات کوہلی سمیت کئی اہم شخصیات کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹِک ہٹا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کردیا تھا۔


 

Post a Comment

0 Comments