آن لائن ارننگ پلیٹ فارم فائیور کی طرف س اپنئ صارفین کے لئے الرٹ جاری کیا گیا کہ پاکستان میں آرڈر کرنے سے پہلے خیال رکھیں کہ
اس ریجن میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں اور کام کی تکمیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں ہزاروں آٹی پروفیشنل گھر پر رہ کر آن لائن کام کرکے ملک کے لئے کثیر زر مبادلہ حاصل کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ کی بندش
کے باعث انکا کام شدید متاثر ہوا ہے۔ پاکستانیوں کی اکثریت موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے اور پابندی نے انکے روز مرہ کے معاملات کو
شدید متاثر کیا ہے۔
پچھلے سال، پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے فری لانسرز نے تقریباً 2 بلین ڈالر کی آئی ٹی برآمدات حاصل کیں، جو پاکستان کی
مشکل معیشت کے لئے ایک بہت بڑی سپورٹ تھے۔
.
0 Comments