Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گوگل نے اپنا چاٹ بوٹ لانچ کر دیا۔


گوگل نے اپنے جدید ترین مصنوعی ذہانت والے ٹول بارڈ کے لیے انتظار کرنے والوں کو خوشبری دیتے ہوئے  اس ٹیکنالوجی کو 180 سے زائد 

ممالک اور خطوں میں متعارف کرادیا۔ مختلف کمپنیاں اس وقت مارکیٹ میں آ رٹیفیشیل انٹیلیجنس کے شعبے میں ایک دوسرے کو مات دینے

 میں جتی ہیں اور مارکیٹ کے زیادہ سے زیادہ شئیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ 

اس وقت مارکیٹ میں چاٹ جی پی ٹی اور بنگ نامی آ رٹیفیشیل انٹیلیجنس پروگرامز موجود ہیں اور گوگل نے انکے مقابلے کے لئے بارڈ کو لانچ

 کیا ہے۔ چاٹ جی پی ٹی کے مقابلے کے لئے گوگل نے اپنا اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ جمعرات کو آسٹریلوی صارفین کے لیے لانچ کر دیا۔  کمپنی

 نےمصنوعی ذہانت کے شعبے میں  اپنی ٹیکنالوجی اور اسکے فیچرز کو متعارف کرایا اور پنے صارفین کے لئے بہترین خدمات کے عظم کو دھرایا۔

اب تک، بارڈ صرف امریکہ اور برطانیہ میں دستیاب تھا، لیکن جمعرات کو کمپنی کی سالانہ کانفرس  میں کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ آسٹریلیا سمیت 

دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں صارفین کے لیے چیٹ بوٹ کھولے گا۔ بارڈ ایک چیٹ پروگرام ہے جو کہ گوگل کے بڑے  لینگویج

 ماڈل پالم2 کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور یہ پروگرام چاٹ جی پی ٹی کی طرح تمام معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ مختلف زبانوں میں ترجمہ کر سکتا 

ہے، اور کوڈ بنا سکتا ہے اور تصاویر کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔




Post a Comment

1 Comments

  1. Google ai kahan se download hoga. kia googl ai and chat gpt similiar hain

    ReplyDelete