Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گوگل کا پرانے جی میل اکاونٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ


اگر آپ نے طویل عرصے سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں کیا ہے، تواس اکاونٹ کو آج ہی لاگ ان کر لیں بصورت دیگر وہ اکاونٹ ختم

 کر دیا جائےگا۔ گوگل نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ان اکاؤنٹس کو حذف کرنا شروع کر دے گا جو کم از کم دو سالوں سے غیر فعال ہیں، کمپنی کا کہنا ہے

 کہ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی خطرات کو روکنا ہے۔

اپ ڈیٹ کردہ پالیسی فوری طور پر لاگو  ہے، لیکن گوگل نے کہا کہ وہ دسمبر تک اکاؤنٹس کو حذف کرنا شروع نہیں کرے گا۔ کمپنی صارفین کو 

متعدد انتباہی اطلاعات بھیجنے اور غیر فعال اکاؤنٹس کو مرحلہ وار  ختن کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گوگل نے کہا سب سے  پہلے وہ اکاؤنٹس ختم ہوں گے جو بنائے گئے تھے اور پھر کبھی صارف کے ذریعہ دوبارہ انکو لاگ ان نہیں کیا۔  یہ پالیسی صرف

 ذاتی گوگل اکاونٹس پر اثرانداز ہوگی۔ تعلیمی اور کاروباری اداروں کے اکاونٹس پر یہ پالیسی لاگو نہیں ہوگی۔ گوگل نے کہا کہ اس پالیسی کو نافذ کرنے

 کا مقصد یہ ہے کہ پرانے اکاؤنٹس ری سائیکل شدہ پاس ورڈز پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور وہ حفاظتی 

انتظا مات پر پورا نہیں ہوتے اس وجہ سے وہ آسانی سے ہیکنگ کا شکار ہو سکتے ہیں۔


اکاؤنٹس کو حذف کرنے کا فیصلہ پرانی پالیسی سے ایک قدم آگے ہے۔ 2020 میں، گوگل نے کہا تھا کہ گوگل ایسے صارفین جو لمبے عرصے سے

 اپنے گوگل اکاونٹ کو استعمال نہیں کر رہے ان صارفین کا مواد اپنے سروسز سے مٹا دیں گے  لیکن اکاؤنٹس خود ڈیلیٹ نہیں کیے جائیں گے۔ اس بار

  گوگل اکاونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

 

اپنے اکاونٹ کو کیسے محفوظ کریں۔


اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے، آپ کو بس اپنے گوگل اکاؤنٹ یا کسی بھی گوگل سروس میں سائن ان کرنے کے لیے لاگ ان

  کرنے کی ضرورت ہے اور شاید ایک ای میل پڑھنا، کوئی ویڈیو دیکھنا،یا اپنے گوگل اکاونٹ سے کوئی بھی سرگرمی کرکے آپ اپنے اکاونٹ کو ختم ہونے 

سے بچا سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments