دیر آید درست آید
سوشل میڈیا سائٹس کی کوششوں سے پیمرا نے ڈرامہ تیرے بن کی انتظامیہ کو وارننگ ایشو کی ہے اور آئندہ احتیاط برتنےکی ہدایت کی ہے۔
ڈرامہ تیرے بن کے چند مناظر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ ڈرامے کے بہت سے حالات ہمارے
معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتے۔
سیونتھ سکائی پروڈکشن کے مالک عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی سے درخواست کرتے ہیں کہ اللہ نے آپ کو بے پناہ شہرت اور پیسے
سے نوازا ہے اورآپ کے ڈرامے معاشرے پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں اور لوگ ڈرامے کے کرداروں کا فالو بھی کرتے ہیں اور انکو اپنا
آئڈیل بناتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ آپ معاشرے کو کچھ لوٹائیں۔اور ایسے ڈرامے بنائیں جو ذومعنی ڈائیلاگ اور مناظر سے پاک ہوں اور
ان کا معاشرے پر مثبت اثر ہو۔ زہن میں رکھیں کہ یہ زندگی عارضی ہے اور ہر عمل کا جواب مرنے کے بعد دینا ہے تو کچھ ایسا کر کے
جائیں کہ یہاں بھی لوگ آپ کو یاد رکھیں اور وہاں بھی آپ کے لئے آسانیا ں ہوں۔
0 Comments