Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستان میں پہلی ایئر ٹیکسی کا افتتاح


ایک نجی کمپنی سکائی ونگ ایوی ایشن پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہی  ہے۔ کمپنی کے سربراہ عمران اسلم نے بتایا کے

 کپمنی عوام کو سفر کے لئے ہوائی جہاز فراہم کرے گی  اس حوالے سے کمپنی نے ڈی اے 40 دائمنڈ سیریز کا طیارہ لیز پر لیا ہے ایک انجن سے

 لیس یہ طیارہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 2000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔

مزید برآں، یہ طیارہ جیٹ فیول ون کا استعمال کرتے ہوئے ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد مسلسل 11 گھنٹے تک  پروازکر سکے گا۔

 ہوائی ٹیکسی سروس کا بنیادی مقصد کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک ہنگامی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنا ہوگا۔ 

صارفین کے لیے ایئر ٹیکسی سروس کو آسانی سے بک کروانے کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی جائے گی۔

نقل و حمل کے اس جدید موڈ کا تعارف پاکستان کے اندر سفر میں انقلاب برپا کر دے گا۔ ہوائی ٹیکسی سروس سے مسافر صرف تین گھنٹے 

میں گوادر پہنچ سکیں گے اور نواب شاہ اور وادی سوات جیسی منزلیں بھی باآسانی پہنچ سکیں گی۔

مزید برآں، یہ خدمات جیٹ فیول ون کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی ایندھن کے ساتھ 11 گھنٹے تک مسلسل پروازیں پیش کریں گی۔

Post a Comment

0 Comments