کینیڈا ویزا اپلائی کرنے والوں کے لئے خوشخبری
May 05, 2023
پاکستان سے ہزاروں لوگ کینڈا کے لئے ویزہ اپلائی کرتے ہیں اور ویزہ کے پراسیس کے لئے سالوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ پر اب کینڈین حکومت
نے اس معاملے پر نظر ثانی کی ہے اور پاکستانیوں کو ویزہ کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن شین فریسرکے مطابق کینڈین حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزہ حاصل کرنے والوں کے لئے بہت اہم
فیصلہ کیا ہے ۔ اب جو پاکستانی کینڈا کے لئے ویزا اپلائی کریں گے انکا ویزہ 60 دن میں پراسیس ہو گا۔ اس سے پہلے یہ مدت 802 دن کی تھی۔
اس سہولت سے پاکستانیوں کو ویزہ کے حصول میں وقت کی بہت بچت اور آسانی ہوگی۔ مزید کینڈین حکومت پاکستان میں عنقریب ویزہ سنٹر
بھی قائم کر رہی ہے جس سے ویزہ پراسیس کی مدت 30 دن تک آ جائے گی۔
1 Comments
Jamal Khan
ReplyDelete