Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اور جب دھرمیندر نے امیتابھ بچن پر گولی چلا دی


شعلے بالی وڈ کی ایک شاہکار فلم تھی اور اس فلم نے بہت سر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے۔

بالی ووڈ کے تجربہ کار امیتابھ بچن نے حال ہی میں 1975 کی کلاسک فلم شعلے سے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ حادثے کا انکشاف کیا۔ کون بنے 

گا کروڑ پتی کے   دوران، بچن نے ساتھی اداکار دھرمیندر کے ساتھ کلائمیکس سین کی شوٹنگ کو یاد کیا جہاں معاملات نے ایک خطرناک موڑلے

 لیا تھا۔

امیتابھ بچن کے مطابق فلم شعلے کے ایک کلائمکس سین کے دوران، دھرمیندر کو بندوق کےلئے کارتوس اٹھانا تھا اور امیتابھ بچن کے کردار 

وجے کی جان بچانا  تھی۔ امیتابھ نے انکشاف کیا کہ اس منظر کی شوٹنگ کے دوران غصے میں میں آکر دھرمیندر نے ان پر ایک اصلی گولی چلا دی

 تھی اور خوش قسمتی سے گولی انکے پاس سے گذر گئی۔

امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ  جب ہم اس سین کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب دھرم جی نیچے تھے اور میں پہاڑی کی چوٹی پر تھا۔ سین کے دوران 

 دھرم جی کارتوس اٹھاتے ہیں اور پھر اپنے جیکٹ کے اندر پھیکتے ہیں لیکن بار بار کے ری ٹیک کے باوجود دھرم جی یہ سین نہیں کر پا رہے تھے۔

 بار بار کی ناکامی سے دھرم جی جھنجھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور انہوں نے کارتوس اٹھا کر بندوق میں ڈالا اور فائر کر دیا بندوق اور گولی اصلی تھے۔

 گولی چلتے ہی میں نے 'ہووش' کی آواز سنی۔  میں پہاڑی پر کھڑا تھا تو اور گولی میرے کان کے پاس سے گذر گئی اور میں بچ گیا اور آج اس شو کی

 میزبانی کر رہا ہوں۔

 امیتابھ بچن نے مذید بتایا کے فلم کے دوران اس طرح کے بے شمار واقعات ہوئے جو اگر لکھنے بیٹھیں تو شائید پوری کتاب بن جائے۔

 When Dharmender Fired real bullet on Amitab bachan .

Post a Comment

0 Comments