Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سلام ڈاکٹر کرن خالد ۔ خواتین کی خدمت کے لئے ہر پل کوشاں۔


اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں

ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

  اللہ پاک  نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے. یعنی تمام مخلوقات سے افضل اور اعلی مخلوق اور اس میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں

 جو دوسری کسی مخلوق میں موجود نہیں۔ اللہ نے انسان  کے دل میں ایثار و قربانی کے جذبات ڈالے ہیں اور ہمارا دین بھی اس بات کی تلقین کرتا

 ہے کہ لوگوں کے لئے آسا نیاں پیدا کریں۔ 

اس وقت ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں اور سفید پوش لوگوں کے لئے جینا مشکل ہو گیا ہے مگر معاشرے میں حسن تب ہی پیدا ہوتا 

ہےجب سفید پوش لوگ عزت اور بھرم کو قائم رکھتے ہوئےاپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کر سکیں۔

پاکستان کی آبادی میں خواتین کا تناسب کافی زیادہ ہے اور خواتین کے بہت نسوانی مسائل لا علمی اور  فطری شرم و حیا کے باعث حل نہیں ہو

 پاتے اور اکثر بہت سی خواتین زچگی کے دوران اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں اور پاکستان میں یہ شرح بہت زیادہ ہے اسکی بنیادی وجہ

 یہ ہے کہ دیہاتی علاقوں میں خواتین کی مستند ڈاکٹر تک پہنچ نہیں ہوتی اور اکثر روایتی دایوں اور نرسوں کے ہاتھوں بچے کی پیدائش کے 

دوران بہت سے خواتین اور بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بچپن میں سکول میں ایک نظم پڑھتے تھے کہ ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا اور پھر ایسا ہوتا معاشرے میں نظر بھی آتا تھا اور ہمارے

 دین کی بھی یہی تلقین تھی کہ دوسروں کی مدد کریں اور پر سوشل میڈیا کے اس زمانے میں یہ چیز ناپید ہو چکی ہے۔ لوگ بس اپنی زات کو خوش

 کرنے میں لگے  رہتے ہیں ۔ایک نفسا نفسی کا دور ہے جس کا اس نسل کو سامنا ہے پس اس دور میں بھی گنتی کے کچھ لوگ ہیں جو بلا کسی 

معاوضے کے خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔ ایسی ہی ایک شاندار شخصیت کی ہم آپ سے ملاقات کرواتے ہیں جو اپنے

 دن کا زیادہ تر وقت لوگوں کی مدد میں صرف کرتی ہیں۔

ڈاکٹر کرن خالد گا ئناکولوجسٹ سے پہلا رابطہ انکے واٹس ایپ گروپ سے ہوا۔ شروع شروع میں مجھے لگا یہ کوئی مارکیٹنگ گروپ ہے

 مگر وقت کے ساتھ اندازہ ہوا کہ واٹس ایپ کا اس سے بہتر تعمیری استعمال ہو ہی نہیں سکتا۔ اور  یہ  گروپ معاشی مشکلات کا شکار  

گھریلو خواتین کے لئے ایک گوشہ شفا ہے جہاں انکے روز مرہ کے صحت کے مسائل کا حل فوری طور پر بغیر کسی فیس کہ فوری دستیاب ہوتا

 ہے۔ میرے حلقہ احباب میں بہت سے ڈاکٹرخواتین و حضرات موجود ہیں جو اپنے کسی قریبی رشتے دار کا علاج بھی مفت نہیں کرتے۔

 مگر ڈاکٹر کرن خالد صاحبہ گروپ کے سیکڑوں ممبرز کے ساتھ بڑی مستعدی سے جڑی رہتی ہیں۔ خواتین روازنہ اپنے مسائل اور رپورٹس

 ڈاکٹرکرن خالد کو بھیجتے ہیں اور ڈاکٹرکرن نہ صرف انکو فوری طور پر جواب دیتی ہیں بلکہ رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے  دوا بھی تجویز

 کرتی ہیں۔

 خواتین کے بہت سے نسوانی مسائل کا حل ڈاکٹر صاحبہ آسان الفاظ میں خواتین کو سمجھا دیتی ہے۔ ہمارے وطن پاکستان کو ایسے لوگوں کی

 ضرورت ہے اور شائید انہی لوگوں کے دم سے دنیا آباد ہے۔  ڈاکٹر صاحبہ کا کلینک ڈی ایچ اےلاہور میں واقع ہے اور وہاں بھی وہ 

ضرورت مند مریضوں کو دستیاب وسائل کے مطابق خدمات فراہم کرتی ہیں۔

 مریضوں کی سہولت کے لئے انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی بنایا ہے۔ جس کا لنک آخر میں شیئر کر دیا جائے گا۔ تمام قارئین سے 

گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے توسط سے کسی کا بھلا ہو جائے۔

 

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

 

 

Post a Comment

1 Comments

  1. Absolutely she is sooo humble and a pure soul with the heart of gold , always there for her patients

    ReplyDelete