متحدہ عرب امارات کے خلاء باز سلطان النیادی نے سوشل میڈیا پر خلاء سے لی گئی دبئی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہےجس میں خلاء سے دبئی کا
ایک انتہائی شاندار منظرنظر آ رہا ہے۔
خلاباز نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عنوان میں لکھا ہے کہ ’میرا دبئی ستاروں کی طرح چمک رہا ہے‘۔ تصویر میں دبئی کا مشہور جزیرہ پام جمیرہ اور
شہر کے دیگر رہائشی علاقے اور سڑکیں شہر کی روشنیوں میں جگمگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
0 Comments