Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اداکار جن کو قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل ہے


عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ زیادہ لبرل ہوتے ہیں، کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ان کا مذہب

 سے تعلق صرف نام کا ہے اور وہ شوبز میں اس لیے آتے ہیں کیونکہ وہ بہت آزاد خیال گھرانوں سے آتے ہیں۔ لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے۔

شوبز سے وابستہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شوبز ان کا پیشہ ہے جبکہ اسلام اور ان کا عقیدہ ان کا ذاتی عمل ہے۔ وہ اسلامی اقدار اور عقائد پر بھی

 اتنا ہی یقین رکھتے ہیں جتنا کوئی عام آدمی انسان ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائیں گے جو

 نہ صرف انتہائی مذہبی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ بچپن میں قرآن پاک بھی حفظ کر چکے ہیں۔

عمران ہاشمی

بالی ووڈ ہیرو عمران ہاشمی کا نام ذہن میں آتے ہی ان کے بے حد بولڈ کرداروں کا خیال آتا ہے۔ لیکن ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں 

گے کہ ان کے والد مسلمان تھے اور ان کی والدہ معروف پروڈیوسر مہیش بٹ کی کزن تھیں۔عمران ہاشمی نے بچپن میں قرآن حفظ کیا تھا

 اور وہ قرآن کے حافظ  ہیں۔


اسد ملک

ہینڈسم اور سمارٹ اسد ملک جن کا تعلق کے پی کے سے ہے۔اسد ملک جو عموماً ٹی وی سکرین پر منفی کردار ادا کرتے تھے۔ان کا تعلق

 انتہائی مذہبی گھرانے سے ہے اور انہوں نے کم عمری میں ہی قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔


سعود قاسمی

سعود قاسمی پاکستانی فلموں کے سابق ہیرو ہیں اور ان کی شادی جویریہ سعود سے ہوئی ان کا تعلق قاری شاکر قاسمی اور قاری وحید ظفر قاسمی

 کے خاندان سے ہے ۔سعود قاری وحید ظفر کے بھتیجے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا خاندان بہت مذہبی تھا اور انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم

 رکھنے سے پہلے ہی قرآن مجید حفظ کر لیا تھا۔ وہ آج بھی مختلف محفلوں میں نعت پڑھتے نظر آتے ہیں۔

شفقت چیمہ

حفقت چیمہ کا شمار ہماری فلم انڈسٹری کے چوٹی کے ولن میں ہوتا ہے اور اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے ان کا نام آتے ہی ذہن میں منفی کردار

 کے حامل شخص کا تاثر ابھرتا ہے۔ لیکن شفقت چیمہ حقیقی زندگی میں ان سےبہت مختلف ہیں ہ نہ صرف انتہائی مذہبی انسان ہیں۔ بہت کم 

لوگ جانتے ہیں کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔

 


Post a Comment

0 Comments