Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آپکا موبائل فون کہیں ہیک تو نہیں ؟ 15 سیکنڈ میں چیک کریں اور اپنا موبائل محفوظ کریں۔

اسمارٹ فونز ہماری زندگی کا ناصرف لازمی جزو بن چکے ہیں بلکہ ہمارے تمام معاشی، معاشرتی اور سماجی معاملات بھی موبائل فون پر انحصار

 کرتے ہیں اس لئے آپ کا موبائل فون آپکے زاتی ڈیٹا سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ آپ کی ای میلز، آپ کے چیٹنگ پیغامات آپ کی تصاویر

 اور آپ کی لوکیشن سب کچھ موبائل فون سے جڑا ہوتا ہے۔ ایسے میں  آپ ہیکرز کے نشانے پر ہوتے ہیں۔  ہیکرز آپ کی جاسوسی کر سکتے

 ہیں اور آپ کے موبائل فون کو ٹیپ کر کے آپ کی انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 آج کل میڈیا پر مختلف لوگوں کی آڈیوز ویڈیوز تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں۔ وہ سب ہیکنگ کے باعث ہوتا ہے۔

اس لیے آپ کے موبائل فون کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے۔ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے موبائل فون بنانے والے اداروں کی جانب سے

 ایسے کوڈز بتائے جاتے ہیں جن کی مدد سے آسانی سے چیک کیا جا سکتا ہے کہ آپ کا موبائل ہیک تو نہیں ہوا۔

 

اگر آپ کا فون ہیک ہوا ہے تو کیسے  معلوم کریں؟

 

ایک آسان سے کوڈ سے آپ اپنے موبائل فون کو چیک کر سکتے ہیں کہ کہیں ہیک تو نہیں ہوا۔ اور آپ کی کالز پیغامات اور ڈیٹا آگے کسی

 اور موبائل پر تو بھیجا نہیں جا رہا۔  اپنے موبائل کے ڈائل پر درجہ زیل کوڈ ڈائل کریں۔اگر آپ کے موبائل پر کالز اور پیغامات یا ڈیٹا کو کو کہیں 

اور بھیجا جا رہا ہے تو وہ سامنے آ جائے گا

*#21#


 

اگرموبائل ہیک ہے  تو اسے محفوظ کیسے کریں ؟

 

اس تمام سیٹنگ کو ختم کرنے کے لئے آپ اپنے ڈائل پیڈ پر جا کر  درجہ ذیل کوڈ ڈالیں تو آپ کے موبائل فون کی تمام  کال پیغامات اور ڈیٹا فارورڈنگ ختم ہو جائے گی۔

##002# 

اس کوڈ کو ڈائل کرنے سے اگر آپ کی کال یا میسجز یا ڈیٹا کہیں اور فارورڈ ہو رہا ہے تو وہ تمام چیزیں ختم ہو جائیں گی اور آپکا موبائل فون محفوظ ہو جائے گا۔

 

 

 


Post a Comment

0 Comments