Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا انوکھا خیال پیش کردیا


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا انوکھا خیال پیش کردیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ایک سرکاری اعلان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے پارلیمنٹ ہاؤس کا

 نام تبدیل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو کہ ثقافتی ورثے سے گہرا تعلق رکھتا ہو، ہماری قومی اقدار کو برقرار رکھتا ہو اور ہمارے اتحاد کی 

علامت ہو۔

اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے

 کہ سینیٹ کی حالیہ گولڈن جوبلی تقریبات اور 1973 کے آئین نے انہیں بحیثیت قوم اجتماعی کامیابیوں پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم 

کیا ہے۔ اور کمیٹی کو مکمل کرنے کے لیے جلد از جلد اراکین کی نامزدگی کی درخواست کی۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹرز عرفان صدیقی، پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج حیدر، پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز

 اور بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ کو بھی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا۔ 

Post a Comment

0 Comments