Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سام سنگ ایس 23 کی پاکستان افغانستان اور انڈیا میں قیمتوں کا فرق

 
پاکستان تاریخ کا ایک ایسا ملک ہے جو ستر سال سے بحران کا شکار ہے اور اسے کسی نے باہر سے مہم جوئی کر کے تباہ نہیں کیا بلکہ اسکو گھر کے اندر سے ہی
 
آگ لگا کر بے دردی سے تباہ کیا گیا اور پھر کوئی سبق بھی حاصل نہیں کیا گیا اور مزید بربادی ہی نظر آتی ہے۔ دنیا میں ایسی اقوام بھی موجود ہیں جو
 
برسوں سے غیر ملکی حملوں اور خانہ جنگی کا شکار رہی ہیں پر ان کی  حالت بھی پاکستان کی معیشت سے کئی گنا بہتر ہے۔ ایک چھوٹی سی مثال سے آپ
 
پاکستانی کرنسی کی بے وقعتی اور اسکی عوام کی تکلیف کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ سام سنگ کا ایس  23  پلس جدید ترین  انڈرائیڈ موبائل فون ہےجس کی
 
پاکستان میں قیمت  560000 روپے ہے جبکہ یہی موبائل  افغانستان میں 125000 افغانی اور بھارت میں صرف 125000 روپے کا ہے۔ 
 
ڈالر کی گراوٹ اور ٹیکسوں کی بھرمار نے پاکستان کی عوام کا نہ صرف بھرکس نکال دیا ہے بلکہ زندگی بھی تنگ کر کے رکھ دی ہے۔ مثال کے طور پر
 
اگر ایک آدمی کی تنخواہ 2022 میں ا یک لاکھ روپے تھی اور تب ڈالر  150 روپے کا تھا تو تب اسکی انکم 667 ڈالر تھی اور اشیا کی قیمتیں آج کی
 
 قیمتوں سے 47 فیصد کم تھیں۔آج مئی 2023 میں ایک لاکھ کمانے والے کی انکم 348 ڈالر رہ گئی ہے اور اشیا کی قیمتوں میں 47  فیصد اضافہ ہو گیا
 
ہے۔  یعنی ایک عام آدمی کے ساتھ ڈبل ظلم اور زیادتی ہوئی  ہے جسکا ارباب اختیار کو زرا برابر احساس نہیں ہے۔
 
نجانے یہ ملک کب بحرا ن سے نکلے گا اور کب اس ملک کو مخلص اشرافیہ میسر ہوگی جو اس ملک کے عوام کا سوچے گی۔ ہم بس دعا ہی کر سکتے ہیں۔




Post a Comment

0 Comments