ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو آ سٹریلیا کے ہاتھوں شکست
June 11, 2023
بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے
میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سےشکست دی۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے 469 رنز بنائےجس کے جواب
میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے8 کھلاڑیوں اور 270 رنز پر ڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں
بھارتی ٹیم 234 رنزبنا کر آوٹ ہو گئ۔
اس سے قبل 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میچ ہارنے کے بعد بھارتی شائقین نے آسٹریلین ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں چیٹر چیٹر کہ کر خوب نعرے لگائے۔
0 Comments