ڈالر کی قیمت میں آج ریکارڈ کمی۔ حکومت کی حکمت عملی کامیاب
June 01, 2023
مہینے کا پہلا دن پاکستانی روپے لے لئے بہت با برکت ثابت ہوا اور آج ڈالر کی اوپن مارکیٹ کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔امریکی ڈالر
انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10
پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 290روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر314 روپے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ایکسچینج یونین کے صدر ملک بوستان کے مطابق وزارت خزانہ کے بر وقت اقدام سے ڈالر کا ریٹ گرا ہے اور یہ مزید نیچے گرے گا۔
0 Comments