Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ابن انشاء کون تھے؟ کب اور کہاں پیدا ہوئے؟ ابن انشاء کی شاعری

 


انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا

 

یہ غزل سن کر آج بھی لوگوں کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ 70 کی دہائی میں ابن انشا کی یہ شاہکارغزل پی ٹی وی پر استاد امانت علی خان 

صاحب گایا کرتے تھے۔ ابن انشاء (15 جون، 1927 تا 11 جنوری، 1978) ایک مشہور پاکستانی اردو شاعر، مزاح نگار، سفرنامہ نگار اور

 کالم نگار تھے۔ وہ نہ صرف ایک ہمہ گیر شاعر تھے بلکہ ان کا شمار اردو کے بہترین مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی شاعری کا ایک مخصوص 

  کا مخصو ص اور سادہ اندازانکی وجہ شہرت بنا۔
 

وہ 15 جون 1927 کو ضلع جالندھر، پنجاب، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ شیر محمد خان ان کا اصل نام تھا لیکن شاعری کی دنیا میں وہ اپنے

شاعرانہ نام ابن انشاء سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں1946 میں پنجاب یونیورسٹی سے  بی اے کیا۔  اور 1953 میں کراچی یونیورسٹی سے

 ایم اے کیا۔ وہ ریڈیو پاکستان، وزارت ثقافت اور نیشنل بک سینٹر آف پاکستان سمیت مختلف سرکاری خدمات سے وابستہ رہے۔ انہوں نے

 کچھ عرصہ اقوام متحدہ میں بھی خدمات انجام دیں اور اس کی وجہ سے وہ بہت سی جگہوں کی سیر کر سکے اورانہوں نے اپنے سفری تجربات

 کو  سفرناموں کی شکل دی۔

 ان کا انتقال 11 جنوری 1978 کو لندن میں ہڈکنز لیمفوما سے ہوا اور انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔ 

 

ان کی مشہور غزلوں میں درجہ زیل ہیں۔

کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا

 

انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا

 

شام غم کی سحر نہیں ہوتی

 

دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے اب آن ملو تو بہتر ہو

 

کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہو

 

 

Post a Comment

0 Comments