Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا درست استعمال

theuruclub.com  bisp 2023 registration

عوام کو مچھلی دینے کی بجائے ان کو مچھلی پکڑنا سکھائیں۔

نجانے کیوں خواتین کو ہمارے معاشرے میں خود مختار  نہیں ہونے دیا جاتا۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ خواتین مردوں سے بہتر کام کر سکتی ہیں ۔

پر ہم شائید خواتین کو محتاج رکھنا چاہتے ہیں .بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 450 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ 

اگر اس رقم سے ملک میں بڑی صنعتیں لگائی جائیں اور گھریلو صنعتوں کے لیے بلا سود قرضے دیئے جائیں تو خواتین نا صرف اپنے پاؤں پر

 کھڑی ہو جائیں گی بلکہ ملکی معیشت میں بہت مثبت بہتری آئے گی۔ اور بہت سے دوسرے لوگوں کے لئے روزگار کے راستے بھی کھلیں گے۔

 

 تو آئیں اس پیغام کو اتنا  پھیلائیں کہ ارباب اختیار تک یہ بات پہنچ جائے کہ   قوم کو مچھلی دینے کی بجائے مچھلی پکڑنا سکھائیں ۔ 

 
 قوم کو مانگنےکے بجائے کمانا سکھائیں. پر شائید یہ ہمارے سیاستدانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ شائید وہ یہ سمجھتے ہیں  جو كمانا سیکھ جائیں

 گے انکو شعور بھی آجائے گا وہ غلامی سے آزاد بھی ہو جائیں گے اپنی مرضی سے جینا بھی شروع کر دیں گے ۔ شائید اہل اقتدار کو یہ منظور نہیں۔


Post a Comment

0 Comments